خطبات محمود (جلد 34) — Page 363
1953ء 363 خطبات محمود ہوتی ۔ ہو سکتا ہے کہ ملاقاتوں کو بیماری کی وجہ سے درمیان میں بند کر دینا پڑے۔ طبیعت کی کمزوری یا دوائی کے اثر کا کوئی انسان مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ آج کل رات کو میں کام نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ رات دن دوائی کا نشہ سا رہتا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس دوائی کا استعمال ضروری سمجھا ہے اور ان کی ہدایت یہی ہے کہ اسے جاری رکھا جائے ۔ انتڑیوں کے درد کے احساس کو کم کرنے کے لیے اس کا استعمال ضروری ہے ۔ ایسی حالت میں دوستوں کو اس امر کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔ بعض نازک مزاج ایسے ہوتے ہیں جو چڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں ہم سال میں ایک دفعہ آئے تھے مگر پھر بھی ملاقات کا موقع نہیں ملا۔ ہم کوشش کریں گے کہ سب کو ملاقات کا موقع مل جائے لیکن انہیں بھی ہم سے تعاون کرنا چاہیے تا کہ سارے دوست مصافحہ کرسکیں ۔ گفتگو کو اتنا لمبا نہ کیا جائے کہ دوسر۔ دوست مصافحہ سے ہی رہ جائیں ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ باوجود اس کے کہ اوقات ٹھیک مقرر کر دیئے گئے ہیں انہیں کم کر دیا جائے ۔“ )اصل 16 دسمبر 1953ء 1 صحیح بخارى كتاب الزكاة باب اجر الخادم اذا تصدق بِأَمْرِ صَاحِبِهِ غَيْرَ مُفْسِدِ 2 الجن