خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 152 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 152

1952ء 152 خطبات محمود ایسی جماعت کے متعلق ہے جو ساری زمیندار جماعتوں میں سے سب سے زیادہ آسودہ ہے ۔ گو کے ہے سے سب سے تعداد میں کم ہے لیکن اخلاص اور قربانی میں بہت اچھی ہے۔ اور وہ سرگودھا کے ضلع کی جماعت ہے۔ یہ اعلان پڑھا تو سب نے ہو گا لیکن جمعہ کے احترام کے طور پر میں یہ نہیں کہتا کہ بتاؤ کس شخص نے اس اعلان پر غور کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ 99 فیصدی لوگ ایسے ہوں گے جنہوں نے اس اعلان کو دیکھا ، اس پر نظر ڈالی اور چل دیئے لیکن اس قسم کا اعلان ایسا نہیں کہ اس پر غور نہ کیا جائے ۔ اس لئے اس قسم کے اعلانات شائع کئے جانے چاہئیں ۔ میرے منہ سے یہ نکلنے لگا تھا کہ اس قسم کے اعلانات شائع کئے جاتے ہیں۔ لیکن مجھے فوراً خیال آ گیا کہ یہ بات غلط ہے ۔ اصل میں یہی لفظ درست ہیں کہ اس قسم کے اعلانات شائع کرنے چاہئیں ۔ اس لئے کہ اگر میں یہ کہتا کہ اس قسم کے اعلانات شائع کئے جاتے ہیں تو اس سے بیت المال کی براءت ہو گی حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بیت المال نے یہ اعلان شائع کر کے اپنے آپ کو مجرم بنالیا ہے۔ اس لئے کہ اس نے اعلان کے نیچے میزان نہیں دی ۔ جب پندرہ میں بائیس جماعتوں کا نقشہ شائع کیا جاتا ہے تو اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ ان کا آپس میں مقابلہ کیا جائے اور مقابلہ میزان کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ ہر انسان قلم پنسل لے کر نہیں بیٹھ سکتا اور نہ ہر انسان میں اتنا جوش ہوتا ہے کہ وہ اس قسم کے اعلانات پڑھ کر حساب لگائے ۔ میں نے حساب لگایا تو آٹھ دس منٹ لگ گئے ۔ پھر چونکہ میں نے زبانی حساب لگایا تھا اس لئے ہو سکتا ہے کہ اس میں کچھ غلطی رہ گئی ہو کیونکہ زبانی حساب لگانے میں بھول ہو جاتی ہے لیکن میں نے جو حساب لگایا اگر چہ میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ پورا صحیح تھا اس سے جو نتیجہ نکلا وہ نہایت خطرناک تھا ۔ نقشہ سے معلوم ہوتا ہے کہ تمہیں ہزار روپیہ کی وصولی ا وہ تھا۔ سے کی ہوئی ہے اور پینتالیس ہزار کی نادہندگی ہے ۔ گویا اتنی بڑی شاندار جماعت کی وصولی 40 فیصدی ہے۔ دوسری جماعتیں جو قربانی میں اس جماعت سے کم ہیں جن کو نہ تو اچھا امیر نصیب ہوا ہے اور نہ ان کی مالی حالت اچھی ہے اور نہ وہ قربانی کے جوش میں اچھے سمجھے جاتے ہیں ان کی وصولی تو 15 ، 20 یا 30 فیصدی ہوگی ۔ سے ، جو رنج کا کا پہلو پیدا ہوا ہے وہ یہ ہے کہ یہ علامت نہایت خطرناک ہے۔ اور اس سے بہترین جماعتوں میں سے ایک جماعت صرف 40 فیصدی چندہ دیتی ہے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ