خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 102 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 102

1952ء 102 خطبات محمود اہمیت کتنی بڑھ جاتی ہے۔ اور پھر ان لوگوں کا کیا حال ہونا چاہیے جنہیں اسی غرض کے لئے پیدا کیا گیا ہو کہ وہ کام کریں اور کرتے چلے جائیں ۔ جس طرح شہد کی مکھیاں سارا دن شہد جمع کرنے میں مشغول رہتی ہیں ، جس طرح چیونٹیاں سردی کے موسم کے شروع میں غلہ جمع کرنے میں مشغول رہتی ہیں اسی طرح ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ اسلام کی اشاعت اور اسلام کی ترقی کے لئے رات اور دن کام کرتی چلی جائے ۔ اور اس کام کو اتنی تندہی کے ساتھ سرانجام دے کہ جو شخص بھی انہیں دیکھے وہ یہ نہ سمجھے کہ یہ انسان ہیں بلکہ وہ یہ سمجھے کہ یہ شہد کی مکھیاں ہیں جو اپنے چھتا میں شہد جمع کر رہی ہیں یا یہ چیونٹیاں ہیں جو سردی کے موسم کے لئے غلہ جمع کرنے میں لگی ہوئی ہیں اور ان کو سوائے اس کام کے اپنے تن من دھن کی کوئی ہوش ہی نہیں ۔“ 66 الفضل 2 مئی 1952 ء ) 1 : لمبے گو : چک ، وجع المفاصل ۔ کمر درد۔ گنٹھیا کا درد ۔ 2 : شیاٹیکا: ٹانگ کا درد جو HIP سے پاؤں تک کے مختلف حصوں میں ٹیس کی شکل میں اُٹھتا ہے۔ 4،3 مجاني الادب الجزء الثانى مطبوعہ بیروت صفحہ 43 پر یہ شعر اس طرح ہیں يَاذَا الَّذِي وَلَدَتْكَ أُمُّكَ بَاكِياً وَالنَّاسُ حَوْلَكَ يَضْحَكُونَ سُرُورًا احْرِصُ عَلَى عَمَلٍ تَكُونُ بِهِ مَتَى يَبْكُونَ حَوْلَكَ ضَاحِكاً مَّسْرُورًا 5: تذکرہ صفحہ 421 ۔ ایڈیشن چہارم