خطبات محمود (جلد 33) — Page 96
1952ء 96 (12) خطبات محمود مجلس شوری کیلئے پختہ کار اور متقی نمائندے چننے چاہئیں تا وہ صحیح مشورے دے سکیں جيا فرمودہ 11 را پریل 1952 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : وو ت جیسا کہ احباب کو معلوم ہے اب جمعہ کے بعد ہماری مجلس شوری کا اجلاس شروع ہوگا ۔ پ جانتے ہیں شور کی جماعت کے نمائندوں کی ایک مجلس ہے جس میں جماعتی معا ہی عموماً اور سالانہ میزانیہ پر بحث کی جاتی ہے اور مشورے لئے جاتے ہیں اور مشورے دیئے جاتے ہیں ۔ مال دنیا میں آتے بھی ہیں اور خرچ بھی ہوتے ہیں ۔ دنیا میں لوگ مشورے دیتے بھی ہیں اور مشورہ لینے والے مشورہ لیتے ہیں۔ لیکن باوجود اس کے کئی مشورہ لینے والے اور مشورہ دینے والے صحیح راہ سے بھٹکے ہوئے ہوتے ہیں ۔ کئی روپے کو خود بخودخرچ کرنے والے اپنے خرچ میں زیادہ محتاط ہوتے ہیں۔ لیکن مشورہ لے کر کام کرنے والے یا مشورہ دینے والے بسا اوقات بے احتیاطیاں کر جاتے ہیں ۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو دنیا کی ہر قوم میں پائی جاتی ۔ ہے۔ اور ہر زمانہ میں اس کی مثال ملتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت کتنی ہی خوش شکل اور کتنے ہی اعلیٰ اصول پر بنی ہوئی مشین کیوں نہ ہو جب تک پُر زے اچھے نہ ہوں مشین کی بناوٹ اور اصول کام نہیں دے سکتے ۔ ہمارے ملک میں ایک مشہور مثال ہے کہ ”سو سیانے اگو مت“ یعنی اگر سو عقل مند مشورہ دیں گے تو وہ ایک ہی بات کا مشورہ دیں گے ۔ کیونکہ حقیقت ایک ہے 66