خطبات محمود (جلد 31) — Page 64
1950ء 64 (13) خطبات محمود لوگ جو کچھ کہتے ہیں انہیں کہنے دو۔ ہوگا وہی جو خدا تعالیٰ کرے گا۔ کسی نبی کی جماعت نے آگ میں پڑے بغیر ترقی نہیں کی (فرمودہ 23 جون 1950ء بمقام یارک ہاؤس کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں جماعت کو ایک عرصہ سے اس طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ ہر چیز اپنی جنس کے مشابہہ ہوا کرتی ہے۔ کسی چیز کا ایک جنس میں سے ہو کر یہ خیال کر لینا کہ اُس کی شکل کسی اور رنگ کی ہو گی عقل کے خلاف ہے۔ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس جو پھل ہے وہ خربوزہ ہے تو بہر حال اُس کا مزہ ، شکل اور حالات خربوزہ سے ہی ملیں گے ۔ اور اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس آم ہے تو اُس کا مزہ، شکل اور حالات آم سے ہی ملیں گے۔ ہمارا یہ امید کرنا کہ آم میں سے چھوٹے چھوٹے بیچ نکل آئیں یا خربوزہ میں سے ایک بڑی سی گٹھلی نکل آئے غلط ہوگا۔ ہماری جماعت کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ ایک مامور من اللہ کی جماعت ہے۔ اور مامور دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں آئے ہیں ۔ بلکہ ایک حدیث کی رو سے دنیا میں ایک لاکھ بیس ہزار مامور من اللہ گزرے ہیں ۔ 1 ان کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ان کی جماعتوں کے حالات بھی ہمارے سامنے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک لاکھ بیس ہزار ماموروں کے حالات ہمارے پاس نہیں ۔ مگر جن کے نام قرآن کریم میں مذکور ہیں یا جن کا بائبل میں اور دوسری کتابوں نے ذکر کیا ہے اُن کے حالات تو ہمارے سامنے ہیں، وہ ہم سے پوشیدہ نہیں ۔ ان نبیوں میں سے ایک نبی بھی ایسا نہیں گزرا جس کی