خطبات محمود (جلد 31) — Page 249
1950ء 249 خطبات محمود بیچ ڈالا جائے تو اُس سے پانچ سیر ہی گندم نہیں نکلتی بلکہ وہ کئی من ہو جاتی ہے۔ اسی طرح پانچ روپے پانچ روپے نہیں رہیں گے۔ اگر خدا تعالیٰ نے تمہیں طاقت دی تو یہ پانچ دس ہو جائیں گے، دس میں ہو جائیں گے اور میں پچاس ہو جائیں گے، اور اگر اور طاقت مل گئی تو ان پچاس روپے کا بیچ یقیناً اور زیادہ کھیتی نکالے گا۔ پس جب میں پانچ کہتا ہوں تو یہ جانتے ہوئے کہتا ہوں کہ جو پانچ روپے کا بیچ ڈالے گا آئندہ اس سے کئی گنا فصل کاٹے گا۔ ہر دوسرے سال کا چندہ پہلے سال کی فصل ہے اور ہر تیسرے سال کا چندہ دوسرے سال کی فصل ہے۔ اور فصل بیج کے برابر نہیں ہوا کرتی بلکہ اس سے کئی گنا زیادہ ہوا کرتی ہے۔ کی پس میں نو جوانوں، بوڑھوں اور عورتوں سے کہتا ہوں کہ پانچ روپے کی حقیر رقم دے کر تحریک جدید ب فوج میں اپنے آپ کو شامل کرلوتا تمہارا ایمان بڑھے اور تمہیں پہلے سے بڑھ کر قربانیاں کرنے کی توفیق ملے تا کہ جب اسلام کو غلبہ حاصل ہو تو تم فخر سے محسوس کر سکو کہ اس غلبہ میں تمہارا بھی حصہ ہے ۔“ الفضل مورخہ 30 نومبر 1950ء) 66 1: :1 2: بنی اسرائیل : 35 3 مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 468 ،469 بعنوان ”آخری فیصلہ (مفہوماً ) 4: رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 319،318 5: صحيح مسلم كتاب صلاة المسافرين وقصرها باب صلاة المسافرين و قصرها (مفهوماً) 6: مزبلہ: کوڑادان 7 : المائدة: 25 8: سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 267 مطبع مصر 1936ء