خطبات محمود (جلد 30) — Page 401
1949ء 401 خطبات محمود یہ کہ اس سال ان کا بجٹ ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گیا ہے حالانکہ وہ پاکستان کی جماعت کا صرف آٹھ فیصدی ہیں ۔ گو ضرورت اس سے بھی زیادہ قربانی کی ہے لیکن بہر حال جماعت نے قربانی کی اعلیٰ درجہ کی مثال پیش کی ہے۔ اس لحاظ سے ہمارا یہاں کا بجٹ اٹھارہ لاکھ کا ہونا چاہیے بلکہ اس سے بھی زیادہ لیکن ہمارا بجٹ بہت کم ہے۔ صدرانجمن احمدیہ کی موجودہ آمدن صرف آٹھ نو لاکھ ہے۔ حالانکہ ہندوستان کے احمدیوں کی مالی حالت پہلے کی نسبت بہت زیادہ کمزور ہے۔ ان کی آمد نیں محدود ہو چکی ہیں ۔ اور ابھی بہت سی جماعتیں باقی ہیں جن کی طرف سے سے چندہ چندہ کی تفصیلات وصول نہیں ہوئیں ۔ ہوسکتا ہو سکتا ہے کہ قادیان سے وابستہ جماعتوں کا بجٹ دو لاکھ تک پہنچ جائے ۔ جب میں خلیفہ ہوا تھا ہمارا بجٹ ساتھ ہزار روپیہ کا تھا۔ گویا قادیان سے وابستہ جماعتوں کا سالانہ بجٹ اُس بجٹ کے تین گنے سے بھی زیادہ ہے۔ پس یہاں کی جماعتوں کو قربانی میں بہت زیادہ آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مومن کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ وہ پیچھے نہ رہے۔ پس میں اس دُعا کے ساتھ کہ خدا تعالیٰ آپ سب کو ایمان میں ہر روز بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اس سولہویں سال کی تحریک کو شائع کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دوست اپنے بقائے بھی ادا کریں گے اور پہلے سے زیادہ وعدے بھی لکھوائیں گے۔ اور خدام الاحمدیہ کوشش کریں کہ کوئی نوجوان ایسا نہ رہے جس نے تحریک جدید دفتر دوم میں حصہ نہ لیا ہو اور پھر کوئی رقم ایسی نہ رہے جو وصول نہ ہو۔ ( الفضل 2 دسمبر 1949ء) 1 : مسلم كتاب الايمان باب الحث على الْمُبَادَرَةِ بِالْأَعْمَالِ (الخ) 2 : کم مایگی : بے حیثیت ہونا، بے بضاعتی (فیروز اللغات اردو )