خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 382 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 382

1949ء 382 39۔ خطبات محمود جماعت کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے که منافق طبع لوگوں کی اصلاح کی جائے (فرمودہ 18 نومبر 1949ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دو دو دن سے میری آنکھیں شدید طور پر ڈکھنے آئی ہوئی ہیں یا یوں کہنا چاہیے کہ شدید طور پر ڈکھنے آئی ہوئی تھیں کیونکہ مجھے آج بہت افاقہ معلوم ہوتا ہے۔ رات کو جو حالت تھی اُس سے میں سمجھتا تھا کہ بہت دنوں تک میں باہر نہیں نکل سکوں گا۔ اس لیے جمعہ پڑھانے کا سوال تو کیا روشنی میں آنا بھی مشکل تھا۔ اور پھر زیادہ بولنے سے بھی آنکھ کو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ اس کا اعصاب پر اثر پڑتا ہے۔ لیکن بعض دفعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسے سامان ہو جاتے ہیں کہ تکلیف کی حالت جلد بدل جاتی ہے۔ رات کو میری آنکھوں میں اتنی تکلیف تھی کہ میں ٹہلتا تھا تو آرام رہتا تھا لیکن لیٹتا تھا تو ٹیس سی اُٹھنے لگتی تھی اور آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو جاتا تھا۔ میں پھر ٹہلنا شروع کر دیتا تو ایک حد تک آرام رہتا پھر لیکن پھر دوبارہ لیٹتا تو وہی تکلیف شروع ہو جاتی ۔ دو تین دفعہ ایسا ہوا تو مجھے خیال آیا کہ پہلے دن بھی ایسا ہوا تھا کہ ٹہلتا تھا تو درد سے آرام رہتا تھا لیکن جب لیٹ جاتا تھا تو ٹیس سی اُٹھنے لگتی تھی اور پانی بہنا