خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 16 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 16

خطبات محمود 16 1949ء گیا تو اُس نے دھاگے کے سرے کے ساتھ ذرا موٹا دھاگا باندھ دیا۔ پھر اُس کے آگے ستلی 2 باندھ دی۔ پھر اُس سے ذرا زیادہ موٹی رسی اُس سُتلی کے ساتھ باندھ دی۔ اور پھر اس رسی کے ساتھ موٹا رسہ باندھ دیا اور اس طرح رسہ کے ذریعہ وہ قیدی نیچے اُتر آیا۔ اسی طرح اسلام کی ترقی ہوگی ۔ مسلمانوں میں جو جان تھی وہ تو گویا نکل ہی گئی ہے۔ شاید لمبی غلامی ، غفلت اور سستی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے لیکن بہر حال اس کی کوئی وجہ ہو ہم اگر اپنے سے زیادہ چست قوموں میں سے آدمی لے لیں اور پھر وہ آدمی اپنے سے زیادہ چست قوموں سے آدمی لیں تو جس طرح دھاگے کے ساتھ آہستہ آہستہ رستہ باندھ دیا گیا تھا اور رسہ اوپر چلا گیا اس طرح کمزور سے کمزور آدمی کے ذریعہ قوی سے قوی لوگ اسلام میں داخل ہونے شروع ہو جائیں گے اور اسلام تمام ممالک میں پھیل جائے گا۔ خدا تعالیٰ جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے لیکن وہ تدبیروں سے بھی کام لیتا ہے اور ایسے رستے کھول دیتا ہے جن سے ترقی کے رستے وسیع سے وسیع تر ہو جاتے ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم صحیح رنگ میں اپنی اصلاح اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے“۔ کریں تاکہ اپنا نیک نمونہ پیش کر سکیں اور اسلام کو دنیا میں پھیلانے والے بنیں اور ہم اشاعت اسلام کے لیے ایسی مناسب فضاء پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں جس کے بغیر ہم الفضل 24 جولائی 1949ء ) 1 : استثناء باب 20 آیت 2 : متلی بسن یاسوت کی ڈوری ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 11 صفحہ 501 کراچی 1990ء)