خطبات محمود (جلد 2) — Page 248
۲۴۸ ۔ کی قوت قدسیہ سے آپ کی روحانی اولاد میں ہزاروں ابراہیم پیدا ہوئے۔ میں نے ایک دفعہ رویا دیکھا کہ میں بیت الدعا میں بیٹا ہوں کہ ایک فرشتہ میرے سامنے آیا۔ اور اس نے کہا میں تم کو بر یتیم بتاؤں میں نے کہا میں ابراہیم کو جانتا ہوں ۔ وہ کہنے لگا ایک ابراہیم نہیں کئی ابراہیم ہوتے ہیں، چنانچہ اس کے بعد اس نے کئی ابراہیم مجھے بانے شروع کئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی نسبت اس نے کہا ۔ کہ وہ بھی ابراہیم تھے ۔ پھر اس نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے متعلق کہا کہ وہ بھی ابراہیم تھے اور آپ کا نام اس نے ابراہیم ادھم بنایا ۔ اسی طرح اور بیسیوں ابراہیم اس نے مجھ پر ظاہر کئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد ہی نہ تھے بلکہ روحانی طور پہ آپ ابراہیموں کے باپ بھی تھے ۔ اور آپؐ کی روحانی اولاد میں سے ہزاروں ابراہیم ہوئے۔ مجھے ہی فرشتہ نے بیسیوں کے قریب ابراہیم بنا دیئے تھے اور امت محمدیہ میں تو آجنگ ہزاروں ابراہیم گذرے ہوں گے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اسلام ابراہیوں کا باپ بھی قرار دیتا ہے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ انہوں نے اللہ تعالے کے لئے اپنی اولادوں، اپنی جائدادوں ، اپنے مالوں اور اپنی جانوں کو اس رنگ میں قربانی کیا کہ ان میں اور ابراہیم میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک دفعہ حضرت ابو بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاں بیٹھے ہوئے تھے ان کے لڑکے عبدالرحمن بھی موجود تھے یہ بعد میں مسلمان ہوتے ہیں پہلے کچھ مدت تک مسلمانوں کا مقابلہ کرتے رہے تھے اور بدر یا اُحد کی جنگ میں کفار کی طرف سے لڑے تھے ۔ دورانِ گفت گوده حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ سے کہنے لگے ۔ ابا جان ! اس جنگ میں جب فلاں جگہ سے آپ گذرے۔ سے آپ گزرے تھے تو میں ایک پتھر کے پیچھے چھپ کر کھڑا تھا۔ اور میں اگر چاہتا تو آپ کو مار دیتا کیونکہ اس وقت میری تلوار آپ تک پہنچ سکتی تھی مگر میں نے اپنے ہاتھ کو روک لیا۔ اور کہا اپنے باپ کو کیوں ماروں ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ نے جواب دیا ۔ خدا کی قسم اگر میری نظر کچھ پر پڑ جاتی تو میں تجھے ضرور مار ڈالتا۔ یہیں ابراہیمی مقام ابراہیم کو بھی خدا نے کہا ۔ قربانی کر اور وہ قربانی کے لئے تیار ہو گیا۔ اور یہاں بھی خدا تعالٰی اور نے مسلمانوں سے کہا۔ اگر تمہیں اپنے ماں باپ اپنے بیٹے۔ اپنے رشتہ دار، اپنے مکان اور اپنے اموال خدا خدا اور اس کے رسول سے زیادہ پیارے ہیں تو تمہیں میری طرف سے کوئی انعام نہیں مل سکتا بلکہ تم پر میرا عذاب نازل ہو گا، ان لوگوں نے خدا تعالے کی اس آواز کو سنا۔ اور پھر جیسا کہ خدا نے ان سے مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ماں باپ کو قربان کر دیا ۔ انہوں نے اپنے بیٹوں کو قربان کر دیا۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو قربان کر دیا۔