خطبات محمود (جلد 29) — Page 331
1948ء 331 خطبات محمود عقائد مان کر ایک سلسلہ میں داخل ہو گیا ہے بلکہ وہ مومن سے خدا رسیدہ مومن بننے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی وہ مقام ہے جس کی طرف رسول بلاتا ہے اور اس سے محبت کرنے والے اس پر خود بخود قائم ہو جاتے ہیں ۔ میں تم سے پوچھتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے کتنے ہیں جو اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبَّكَ پر عمل کرتے ہیں؟ آپ میں سے کتنے ہیں جو اپنے وقت کا معتد بہ حصہ تبلیغ میں خرچ کرتے ہیں اور پھر اپنے باقی وقت کو اس طرح پر خرچ کرتے ہیں کہ وہ مومن سے خدا رسیدہ مومن بن جائیں؟ اگر آپ اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ پر عمل کرتے تو کتنا بڑا تغیر پیدا ہو جاتا۔ دنیا میں ایک زلزلہ آجاتا اور قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی حکومت قائم ہو جاتی "۔ الفضل 9 دسمبر 1948ء ) 129126 : 1 : النحل 2 : تذکرہ صفحہ 53 ایڈیشن چہارم 3 سیرت المہدی روایت نمبر 257 4 : آل عمران : 194 130 : 5 : البقره