خطبات محمود (جلد 28) — Page 86
سال 1947ء 86 9 خطبات محمود ہر احمدی کے دل میں یہ احساس ہونا چاہیئے کہ وہ دنیا کی روحانی کھیتی کے لئے بیج کی حیثیت رکھتا ہے (فرمودہ 7 مارچ 1947 ء بمقام کراچی ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : آج جمعہ میں جتنے دوست آئے ہیں اُن کو دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ گزشتہ دورے کی نسبت ( جس کو پانچ سال گزر چکے ہیں ) اب یہاں کی جماعت کی ترقی ایک نظر آنے والی ترقی ہے لیکن جو کام ہمارے سامنے ہے اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری جماعت کی حیثیت ابھی اتنی بھی نہیں جتنی کھیت کے مقابلہ میں بیج کی ہوتی ہے۔ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک دانے سے سات سو دانے پیدا ہو سکتے ہیں 1۔ بلکہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اس سے بھی زیادہ پیداوار ہو سکتی ہے۔ اور گو ہمارے ملک میں ایک دانے سے سات سو دانہ پیدا نہیں ہوتا لیکن قرآن کریم نے اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ زراعت میں اتنی ترقی کی جاسکتی ہے کہ ایک دانہ سے سات سو دانہ پیدا ہو۔ گویا ایک ایکڑ سے چار پانچ سومن تک پیداوار ہوسکتی ہے۔ ہمارے ہاں اوسط آمدسات آٹھ من فی ایکڑ ہے۔ اگر قرآن پاک کے اصول کے مطابق پیداوار ہو تو ہمارے ملک میں کروڑوں من گندم ضرورت سے زیادہ پیدا ہو سکتی ہے۔ در حقیقت قرآن کریم نے یہ صراحت فرمائی ہے کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ ایک دانے سے سات سو دانہ پیدا ہو۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے اس سے بھی زیادہ ترقی کی امید دلائی ہے۔ اس اصل کے ماتحت اگر