خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 424 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 424

سال 1947ء 424 (43) خطبات محمود خدائی سلسلے انسانوں کے محتاج نہیں ہوتے بلکہ انسان خدائی سلسلوں کے محتاج ہوتے ہیں ( فرموده 28 نومبر 1947 ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : اورسورۃ وو دو چار دنوں میں نومبر کا مہینہ ختم ہونے والا ہے اور نومبر کے آخر میں تیرہ سال سے میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا کرتا ہوں ۔ اب چودہویں سال کی تحریک کے اعلان کا وقت آ گیا ہے اور جس طرح چودہویں رات کا چاند ایک مکمل چاند ہوا کرتا ہے اِسی طرح چودہویں سال کی تحریک بھی ایک ایسے موقع پر ہونے لگی ہے جبکہ تحریک جدید کا مقصد اپنے انتہاء کو پہنچ رہا ہے۔ تحریک جدید کی غرض یہ تھی کہ جماعت میں اسلامی شعار اور سادہ زندگی کی عادت پیدا کی جائے اور تبلیغ احمدیت اور تبلیغ اسلام کے کام کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کی کوشش کی جائے ۔ جماعت کے ایک طبقہ نے اس کام میں حصہ لیا اور بڑے زور سے حصہ لیا۔ اور ایک اور حصہ نے اس کام میں سُستی اور غفلت دکھائی اور بعد میں اپنی سُستی اور غفلت کا ازالہ کرتے ہوئے وہ اس تحریک میں شامل ہو گیا۔ اور کچھ حصہ ایسا بھی تھا جو نہ شروع میں شامل ہوا ، نہ درمیان میں شامل ہوا اور نہ آج تک اُسے شامل ہونے کی توفیق ملی ہے۔ گیارہویں سال سے تحریک جدید کے دفتر دوم کا بھی اعلان کر دیا گیا تھا تا کہ وہ نوجوان جو پہلے بچے تھے یا وہ بیکار جن کی پہلے کوئی کمائیاں نہ تھیں اب بڑے ہو کر با کار ہو کر اپنے اُس فرض کو ادا کر سکیں جو اللہ تعالیٰ کی فرض کو ادا کر