خطبات محمود (جلد 27) — Page 389
1946ء 389 (29) خطبات محمود جب تک مسلمان تبلیغ کی طرف توجہ نہیں کرتے وہ دوسروں پر غلبہ نہیں پاسکتے ) فرموده 16 اگست 1946ء بمقام ڈلہوزی ) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ اس میں شبہ نہیں کہ ہماری جماعت مذہبی جماعت ہے اور اس میں بھی شبہ نہیں کہ اسلام کی اندرونی اور بیرونی تبلیغ ہماری جماعت سے وابستہ ہے۔ اسلام ابتدائی ایام میں ہی تبلیغ کے ذریعہ کہیں کا کہیں جا پہنچا۔ جب رسول کریم صلی علیم نے مکہ سے ہجرت کی اُس وقت مسلمانوں کی تعداد چار سو کے قریب تھی۔ جن میں سے اسی کے قریب تو حبشہ کی طرف صد الله الله ہجرت کر کے چلے گئے اور باقی تین سو، سوا تین سو میں سے کچھ رسول کریم صلی علیم کے ساتھ کیا کچھ آپ سے پہلے یا آپ کے بعد مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آگئے۔ کتنی قلیل تعداد تھی لیکن اس کے مقابلہ میں کئی بڑی بڑی جماعتیں اسلام کی مخالفت میں کھڑی تھیں۔ صرف مسیلمہ کذاب کے قبیلہ کے لوگ ہی ایک لاکھ سے اوپر تھے اور بعض مؤرخ کہتے ہیں کہ ایک لاکھ مقاتل تھے۔ اور چونکہ اس زمانہ میں لڑائی میں شمولیت کے لئے وہ قوانین نہ تھے جو آجکل ہیں اس لئے بوڑھے اور جو ان سب لڑائی میں شامل ہو جاتے تھے۔ اس لحاظ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ کل آبادی کا تیسر ایا چو تھائی حصہ لڑائی میں مصروف ہوتا تھا۔ لیکن آجکل عام طور پر گل آبادی کا دس فیصدی حصہ فوج میں شامل سمجھا جاتا ہے کیونکہ شرائط صحت آجکل بہت سخت ہو گئے ہیں۔ اگر