خطبات محمود (جلد 27) — Page 207
1946ء 207 خطبات محمود ان سے یہ کیونکر امید کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو آگ میں جھونکنے کے لئے تیار ہوں گے۔ ہر گز نہیں۔ جو شخص تیاری کیا کرتا ہے وہی موقع پر کامیاب ہوتا ہے اور جو شخص فصل ہوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔ جو بوتا نہیں وہ کاٹتا بھی نہیں۔ پس اب وقت ہے کہ تم ہو شیار ہو جاؤ اور اب وقت ہے کہ تم دنیاداری کی روح کو بالکل کچل دوورنہ تمہارا وہ دعویٰ جو بیعت کے وقت تم اپنے امام کے ہاتھ پر کرتے ہو کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے وہ ایک جھوٹ ہے، وہ ایک لاف ہے ، وہ ایک بے دینی کا کلمہ ہے اور وہ تمہاری بے ایمانی پر دلالت کرتا ہے۔“ )الفضل 30 اپریل 1946ء( 1: ڈینیوب: (Danube) وسطی اور جنوب و مشرقی یورپ کا دریا۔ یہ 1750 میل لمبا ہے۔ والگا وولگا) کے بعد یورپ کا سب سے بڑا دریا ہے۔ اس کے زرخیز میدان بہت سے حملہ آوروں کے لئے باعث کشش ہے۔ (اردو جامع انسائیکلو پیڈ یا جلد 1 صفحہ 635 مطبوعہ لاہور 1987ء) 2 یورال (Ural): روس کا 1574 میل لمبا دریا جو یورپ اور ایشیا کے درمیان رسمی جغرافیائی سرحد کا حصہ ہے۔ اس کا کچھ حصہ جہاز رانی کے قابل ہے۔ اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 2 صفحہ 1905 مطبوعہ لاہور 1988ء) 3 کول تار: (Coaltar) تارکول