خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 632 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 632

1944ء 632 39 خطبات محمود مخلصین جماعت کی التجاؤں پر تراجم قرآن کریم کے اخراجات کی نئی تقسیم )فرمودہ 10 نومبر 1944ء( تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " مجھے بعض حالات کی وجہ سے اس دفعہ پھر گزشتہ خطبات کے تسلسل میں ہی جمعہ کا خطبہ پڑھنا پڑا ہے اور وہ حالات یہ ہیں کہ جماعت کے مختلف افراد کی طرف سے ، اُن کی طرف سے بھی جنہوں نے چندہ کی پیشکش کی تھی اور اُن کی طرف سے بھی جو اِس چندہ میں شمولیت کا ارادہ رکھتے تھے متواتر اور مسلسل اس بات پر زور دیا گیا کہ اُنہیں اس تحریک میں شامل ہونے کا موقع ملنا چاہیے۔ جن لوگوں نے قرآن کریم کے تراجم کے متعلق پوری رقم کا وعدہ کیا تھا اُنہوں نے تو گو وہ مختلف جگہوں کے ہیں یہ سوال اٹھایا ہے جس کا ایک رنگ میں میں پچھلے جمعہ میں جواب دے بھی چکا ہوں کہ جس وقت ہم نے خطبہ پڑھا ہے اُس وقت ہم نے اپنی درخواست بھجوادی تھی۔ اس لیے ہم میں اور اُن لوگوں میں امتیاز نہیں ہونا چاہیے جنہوں نے کہ خطبہ کے بعد اسی عرصہ میں اپنی درخواستیں بھجوائی ہیں۔ ان میں سے بعض نے یہ سوال