خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 500 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 500

1944ء 500 خطبات محمود ---------------------------------- بھی ناکافی ہے چہ جائیکہ جماعت کی آئندہ ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے کافی سمجھ لیا جائے۔ اگر پورے زور سے تبلیغ کی جائے گی جیسا کہ چاہیے تو وہ مسجد بہت جلد بالکل ناکافی ثابت ہو گی۔ پس پنجاب کے اِس مرکزی شہر کے لیے بھی ضروری ہے کہ یہاں پر ایک وسیع مسجد ہو جس کے ساتھ لائبریری ہو، مہمان خانہ ہو ، مبلغ کا مکان بھی ہو اور مختلف زبانوں میں لٹریچر بھی موجود ہو۔ یہ سات مقامات ایسے ہیں کہ میرے نزدیک اس وقت ہندوستان میں ان جگہوں پر ہمارے مراکز ہونے نہایت ضروری اور لازمی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ لَوْ كَمَفْحَصِ الْقَطَاةِ لِلْبِيْضِ کی حدیث میں اس طرف خاص طور پر اشارہ کیا گیا ہے کہ اگر ترقی چاہتے ہو تو جس طرح جانور گڑھا کھودتا ہے اور اُس میں اپنے انڈے کو سیتا ہے اور پھر اُس سے بچے نکلتے ہیں۔ اسی طرح تم بھی مسجدوں کو زیادہ کرو۔ کیونکہ ترقی اسی طریق سے ہو سکتی ہے۔ اور اس وجہ سے فرمایا کہ یہ مت سمجھو کہ اگر تم نے پوری مسجد نہ بنائی تو تم کو کیا ملنا ہے۔ اگر تم نے اس کا تھوڑا حصہ بھی بنایا ہو گا تو خدا کے نزدیک اُس کی جنت میں گھر لینے کے مستحق ہوگے۔ خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے پہلے سے یہ الفاظ کہلوا دیے کہ چونکہ تم مسجد بنانے میں حصہ لے کر اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کے لیے ایک مرکز قائم کرتے ہو اور چونکہ اس طریق سے گم گشتہ انسانوں کو واپس لاتے ہو۔ اِس لیے ساری مسجد کا سوال نہیں بلکہ اگر تم نے اتنا بھی حصہ لیا ہے جتنا کہ جانور کے انڈا رکھنے کی جگہ ہوتی ہے تو چونکہ تم خدا کے گم گشتہ بندے کو خدا کے گھر میں واپس لانے کا موجب ہوئے ہو اس لیے خدا تعالیٰ تمہارا گھر جنت میں بنائے گا۔ اور اس طرح رغبت دلائی کہ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کے بدلہ میں بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے وسیع انعام ملے گا۔ تم نے اپنی حیثیت کے مطابق اور اپنی طاقت کے مطابق کام کیا اور خدا اس کے بدلہ میں وہ انعام دے گا جو اُس کی حیثیت کے مطابق ہو گا گاج اور اس طرح سے اس بات پر آمادہ کیا کہ کہیں اپنی کوششوں کو حقیر سمجھ کر پیچھے نہ ہٹ جانا۔ اگر تھوڑی سی نیکی بھی تم کرو گے تو خدا اُس کو ضائع نہیں کرے گا بلکہ اُس کو بڑھائے گا۔ یہاں تک کہ قیامت کے دن اُس تھوڑی نیکی کے بدلہ میں بھی تمہیں وسیع انعام ملے گا۔ پس