خطبات محمود (جلد 25) — Page 495
1944ء 495 خطبات محمود ہر شخص اس یقین کے ساتھ پتہ پوچھے گا کہ جو اس جگہ کو جانتا ہے جہاں آج سے کچھ مہینے پہلے مرکز تبلیغ تھا اس کا علم اب بھی میرے لیے صحیح ثابت ہو گا ( ہم تو پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ بعض مجبوریوں میں تبدیلی ہو سکتی ہے مگر دوسرے مسلمانوں کے نزدیک تو کسی صورت میں بھی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔ گو ہمارے نزدیک بھی تبدیلی والی صورت بالکل شاذ ہے ورنہ عام حالات میں ہم بھی یہی مانتے ہیں کہ مسجد میں تبدیلی نہیں ہو سکتی )۔ غرض اگر اس شہر میں مسجد ہو گی تو یہ چونکہ ایک مستقل مرکز ہے اس لیے آہستہ آہستہ لوگوں میں اس کی شہرت ہو جائے گی اور پھر وہ شہرت بڑھتی چلی جائے گی۔ پھر چاہے برلن جیسے شہر میں یا نیو یارک جیسے شہر میں بھی کوئی شخص پوچھے گا کہ مسجد کہاں ہے؟ تو وہ بتا دیں گے۔ جب میں لنڈن گیا تو مجھے اس کا تجربہ ہوا۔ لندن کتنا بڑا شہر ہے۔ اگر نیو یارک اس سے بڑھ نہیں گیا تو وہ دنیا میں سب سے بڑا شہر ہے۔ اور اگر نیو یارک اس کے برابر ہو چکا ہے تو برابر دو بہت بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ جب میں لندن گیا ہوں تو ہم مسجد سے دور ایک اور جگہ پر ٹھہرے ہوئے تھے۔ پہلی دفعہ جب جمعہ پڑھنے کے لیے ہم مسجد کی طرف گئے تو اتفاقاً گئے اتفاقاتی موٹر میں بیٹھے۔ لوگوں میں سے کسی کو بھی مسجد کا صحیح پتہ معلوم نہ تھا۔ نہ ہمیں یاد رہا کہ مسجد کا پتہ پوچھ لیں اور نہ ہی مسجد والوں کو اس کا خیال آیا کہ وہ ہم کو بتا چھوڑتے ۔ اتفاق کی بات ہے ۔ جس موٹر میں ہم سوار ہوئے۔ اُس کا ڈرائیور بھی لندن کے باہر کا تھا۔ اُس کو بھی لندن کا پورا علم کا نہیں تھا۔ ہم کو صرف اتنا پتہ تھا کہ مسجد پٹنی میں ہے۔ اب پٹنی ایک علاقے کا نام ہے۔ جیسے امرتسر ہے یا شاید لدھیانہ یا سیالکوٹ کے برابر ہو گا۔ اب نہ موٹر والے کو مسجد کی جگہ کا پتہ کیونکہ وہ دوسری جگہ سے کرایہ پر موٹر لے کر آیا ہوا تھا اور نہ ہی ہمیں اُس کا کوئی پتہ معلوم تھا۔ ہم بہت گھبرائے کہ نماز کا وقت ہو چکا ہے لوگ مسجد میں جمع ہوں گے اور ہمارا انتظار کر رہے ہوں گے۔ یہ پہلا جمعہ تھا جو ہم نے وہاں پر پڑھنا تھا۔ خیال تھا کہ اگر ہم وقت پر نہ پہنچ و پر پا سکے تو لوگوں پر برا اثر پڑے گا کہ یہ لوگ وقت کے بھی پابند نہیں۔ موٹر والے کو صرف جہت کا پتہ تھا وہ اُس طرف موٹر لے گیا۔ اُس علاقہ میں ایک شخص کو ہم نے دیکھا جو موٹر سائیکل لیے ایک شخص سے جو موٹر میں سوار تھا باتیں کر رہا تھا۔ ہم نے ڈرائیور سے کہا ان سے