خطبات محمود (جلد 25) — Page 484
1944ء 484 28 خطبات محمود ہندوستان کے سات مقامات میں مراکز تبلیغ بنانے کی ضرورت (فرمودہ 21 جولائی 1944ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " بعض اصول ایسے ہوتے ہیں جو ابتدا میں بظاہر چھوٹے نظر آتے ہیں لیکن اپنے خواص کے لحاظ سے اور اپنے فوائد کے لحاظ اور اپنے نتائج کے لحاظ سے وہ بہت وسیع ہوتے ہیں۔ ان کی مثال بالکل ایک بیچ کی سی ہوتی ہے کہ جس طرح ایک گٹھلی ہوئی جاتی ہے اور اس گٹھلی فعال کے بوئے جانے کے فعل کو ہر ایک شخص اتنا حقیر جانتا ہے کہ اس کو قابلِ توجہ بھی خیال نہیں کرتا۔ مگر اسی بیج اور اُسی گٹھلی کے نتیجہ میں چند سال کے بعد ایک بڑا بھاری درخت تیار ہو جاتا ہے جس کے نیچے سینکڑوں آدمی آرام کرتے، اس کے نیچے بسیرا کرتے اور اس کے سایہ سے راحت جا حاصل کرتے ہیں۔ بعض گاؤں میں تو وہ پبلک ہال کا کام دیتا ہے۔ ان لوگوں کے پاس اتنا روپیہ اور اتنی توفیق تو نہیں ہوتی کہ وہ ہال کمرے بنواسکیں اِس لیے وہ بڑ کے درخت کے نیچے یا پیپل کے درخت کے نیچے جمع ہو جاتے ہیں۔ وہی اُن کا پبلک ہال ہوتا ہے۔ کی