خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 473 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 473

1944ء 473 27 خطبات محمود الہام الہی کی بناء پر معاملات کی صفائی اور مظلوم کی امداد کے متعلق تحریک (فرمودہ 14 جولائی 1944ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "میں آج ایک ایسے امر کے متعلق بیان کرنے لگا ہوں جو اِس لحاظ سے کہ جن لوگوں کے ساتھ اس کا تعلق ہے اُن میں سے اکثر اس وقت موجود نہیں ہیں، کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ لیکن میں نہیں چاہتا کہ اس کے اظہار کے لیے ایک دن کی بھی دیر لگاؤں۔ اِس لیے اس کو بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ تین چار دن کی بات ہے کہ صبح کے وقت جب میری آنکھ کھلی تو اس وقت ایک لمبا مضمون میرے دل پر نازل ہو رہا تھا۔ وہ اتنا لمبا مضمون تھا کہ میں اُس کو یاد رکھ ہی نہیں سکتا تھا لیکن اس کا مفہوم اختصاراً یاد رہ گیا ہے۔ اس حالت میں میں نے دیکھا کہ میں گویا اپنی اولاد کو مخاطب کر کے کچھ کہہ رہا ہوں۔ وہ مضمون تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے بہت لمبا تھا لیکن اُس کا خلاصہ یہ ہے کہ میں کہتا ہوں کہ جس طرح حلف الفضول رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں