خطبات محمود (جلد 25) — Page 414
1944ء 414 خطبات محمود " آئی وٹ وٹ"۔ لڑکے نے کہا۔ یہ تو کسی زبان کا کوئی با معنی فقرہ نہیں۔ کہنے لگا یہ خدا کی انگریزی ہے تمہاری انگریزی نہیں۔ یہ کیسی لغو بات تھی مگر دعوای کی مناسبت کے لحاظ سے اُس نے دلیل تو دی۔ مگر مصلح موعود ہونے کا دعوی کرنے والوں کی یہ دلیل تو اتنی بھی مناسبت نہیں رکھتی کہ چونکہ جماعت بگڑ گئی ہے اس لیے ہم کھڑے ہوئے ہیں اور جماعت کے بگڑنے کا ثبوت یہ ہے کہ وہ ہمیں نہیں مانتی۔ یہ بھی جماعت کے بگڑنے کا کوئی ثبوت ہے ؟ کوئی نہ کوئی عقائد کی خرابی یا تعلیمات کی خرابی پیدا ہوتی ہے تب خدا تعالیٰ جماعت کی اصلاح کے لیے مامور بھیجتا ہے۔ مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیوں میں کوئی ایسی بات نہیں پائی جاتی اور نہ تنزل کے کوئی آثار ہیں جن سے یہ سمجھا جائے کہ جماعت گرنے لگی ہے۔ غرض ان کے دعوای اور دلیل میں کوئی بھی مناسبت نظر نہیں آتی۔ مگر محض اِس لیے انہیں قرآن اور حدیث نہیں آتی ایسا دعوی کر دیں گے اور درجن دو درجن بیوقوف اُن کے ساتھ ہو جاتے ہیں۔ اس قسم کی خرابیوں کا علاج یہی ہے کہ ہم اپنی جماعت میں زیادہ سے زیادہ عربی تعلیم جاری کریں، عربی تمدن جاری کریں تا کہ لوگ اس قسم کا دھوکا نہ کھائیں جو بالبداہت دھوکا ہو"۔ الفضل 5 جولائی 1944ء) 1 : پر بھیڑے: ایک قسم کی چھتری نما) جڑی بوٹی جو برسات کے دنوں میں زمین سے نکلتی ہے ( پنجابی اردو لغت مرتبه تنویر بخاری صفحه 343 اردو سائنس بورڈا پر مال لاہور )