خطبات محمود (جلد 25) — Page 349
1944ء 349 19 آئندہ چندہ تحریک جدید میں شامل ہونے والوں کے لیے شرائط )فرمودہ 19 مئی 1944ء( خطبات محمود تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یہ تحریک جدید کا دسواں سال ہے اور پہلی سکیم کے مطابق یہ گویا اس کے پہلے دور کا آخری سال ہے جس کے معنے یہ بنتے ہیں کہ آئندہ تحریک جدید میں اگر کوئی حصہ لینا چاہے تو اس کے لیے کوئی معین صورت ہونی چاہیے اور قواعد ہونے چاہیں۔ تا اگر کوئی آئندہ اس میں شامل ہونا چاہے تو معلوم کر سکے کہ وہ کس طرح شامل ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس کا پہلا دور تو ختم ہو چکا ہے۔ میں نے اس تحریک میں چندوں کے وعدوں کی آخری تاریخ 30 ر اپریل رکھی ہوئی تھی ہندوستان کے اُن علاقوں کے لیے جہاں کی زبان اردو نہیں ہے۔ اور فروری کا پہلا ہفتہ آخری تاریخ تھی ہندوستان کے اُن علاقوں کے لیے جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ اس لیے اب کوئی شخص اس میں ان قواعد کے لحاظ سے تو شامل نہیں ہو سکتا۔ اور ان کی