خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 296 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 296

1944ء 296 (15) خطبات محمود دنیا فیصلہ کر سکتی ہے کہ دہلی میں جیت ہماری ہوئی یا ہمارے دشمنوں کی ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پیشگوئی اس موقع پر پوری ہوئی )فرمودہ 21 اپریل 1944ء( تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " دوستوں نے اختصارا دہلی کے جلسہ کے حالات سن لیے ہوں گے۔ میں اُسی کے متعلق آج کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں ۔ اس وقت مسلمانوں کی حالت جس قدر اسلام سے دور ہے وہ خود اس بات پر شاہد ہے کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی مامور امور آنا چاہیے تھا۔ قرآن کریم کی ایک ایک آیت کو آج مسلمانوں نے نظر انداز کر دیا ہے۔ اس کی وہ تمام اعلیٰ درجہ کی تعلیمات جو اخلاق فاضلہ اور مُسَامَحَت 1 اور بردباری اور استقلال اور ضبط نفس کے متعلق ہیں انہیں انہوں نے اس طرح طاق نسیان پر رکھ دیا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے اسلام میں ان امور کے متعلق کوئی ہدایت ہے ہی نہیں۔ حالانکہ اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے ان امور پر رو وشنی ڈالی ہے۔ جو باتیں کہ اسلام کا خاص جوہر ہیں، جن سے اسلام اسلام کی فضیلت