خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 258

1944ء 258 خطبات محمود ہوتے اور وہ اسلام کی تبلیغ کے لیے بڑی سے بڑی قربانیاں دلیری سے کرنے کے لیے تیار نہ رہتے تو کبھی اسلام ہم تک نہ پہنچتا۔ انہوں نے قربانی کی اور ہم تک اسلام پہنچا۔ اب ہم قربانی کریں گے تو باقی دنیا تک اسلام پہنچ جائے گا۔ پس یہ ہمارا کام ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کام کو کریں اور چونکہ یہ کام در حقیقت خدا کا ہی ہے اس لیے ہم امید رکھتے ہیں کہ خدا ہمیں توفیق دے گا کہ ہم ایسا کریں۔ قادیان کے دوستوں کو اس خطبہ کے ذریعہ یہ تحریک پہنچ گئی ہے اور باہر کے دوستوں کو جب یہ خطبہ اخبار میں شائع ہو گا تو پہنچ جائے گی۔ میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد ان تحریکوں کے لیے اپنے نام پیش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوں۔ اے خدا! جب تو نے مجھے اس کام پر مقرر کیا ہے تو میرے الفاظ میں برکت بھی دے اور میرے ہر کام کے لیے اپنی وحی کے ساتھ آدمی بھجوا اور پھر ان کی دنیا اور عاقبت کا (الفضل 17 اپریل 1944ء) محافظ ہو جا۔ امین"۔ 1 : تذکرہ صفحہ 10 ایڈیشن چہارم 2 : الاحزاب : 47 3 : تذکرہ صفحہ 177 178 ۔ ایڈیشن چہارم 4 : الفضل 24 جنوری 1935ء خطبہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء : ابوداؤد كتاب الجهاد باب فى المرأة والعبد يحذيان في الغنيمة : بخارى كتاب الجهاد باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الْإِمَامِ وَيُتَّقَى 7 : اسد الغابه ذكر سراقة بن مالك الجزء الثانى صفحه 281 دار المعرفۃ بیروت لبنان )2001ء (مفہوئا به 8 : سنن نسائى كتاب الوصايا باب الكراهية في تاخير الوصية 9 : بخارى كتاب الصلوة باب كَنْسِ الْمَسْجِدِ وَالْتِقَاطِ الْخِرَقِ وَالقَدَى وَالْعِيْدَانِ 10: تذكرة الاولياء حضرت شیخ فرید الدین عطار (اردو ترجمہ ) صفحہ 225 ذکر حضرت جنید بغدادی تعلیمی پریس کشمیری بازار لاہور