خطبات محمود (جلد 25) — Page 205
1944ء 205 خطبات محمود کر دیئے جائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم نہایت خوشی سے، نہایت فرحت سے ، نہایت بشاشت اور دل کی ٹھنڈک سے اپنی ہر چیز اپنی جان بھی، اپنا مال بھی، اپنی اولاد بھی، اپنی بیویاں بھی، اپنے عزیز اور رشتہ دار بھی، اپنے جذبات اور احساسات بھی اور اپنے خیالات اور افکار بھی اپنے رب کے پاؤں پر قربان کر دیں اور اس راہ میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ اور تنگ دلی سے کام نہ لیں۔ اللهم آمين" ۔ (الفضل 14 مارچ 1944ء) اس اعلان کے بعد چند گھنٹوں میں چالیس لاکھ کے قریب کی قیمت کی جائیدادیں دوستوں نے وقف کر دیں۔ فَالْحَمْدُ لِله ۔ باہر کے دوستوں اور قادیان کے اور دوستوں کی درخواستوں کے بعد تعجب نہیں کہ کئی کروڑ روپیہ کا ریز رو فنڈ اس غرض کے لیے قائم ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ کا رحم ان پر نازل ہو جو آگے بڑھ کر اس تحریک میں حصہ لیں۔ اللهم آمین 157: 1 : البقرة 2 : ترش: ارتعاش 3 : بخاری کتاب الجنائز باب الصبر عند الصدمة الاولى (مفهوماً) 4 : الحکم 23 جنوری 1899ء صفحہ 2 5 : مسند احمد بن حنبل، مسند عثمان بن عفان صفحه 62 بيت الافكار الدوليه لبنان 2004 ء 195194 :: 7 : البقرة :143 8 : صحیح بخاری کتاب الجنائز باب ما يكره من اتخاذ المساجد على القبور 9 : ابن ماجه كتاب اقامة الصلوة باب ما جاء فى ليلة النصف من شعبان (مفهومًا) 10: المصنف كتاب الجنائز باب من رخص في زيارة القبور جلد 3 صفحہ 342 343 ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی 1986ء (مفہوما ) 11: اسد الغابہ جلد اول صفحہ 238 صفحہ 238 بلال بن رباح بیروت لبنان 2001ء