خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 225 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 225

1943ء 225 خطبات محمود کج بحثی شروع کر دیتے ہیں اور ملنسٹوں کی طرح سارا سارا دن لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں۔ یہ طریق بالکل غلط ہے۔ چاہیے کہ جسے تبلیغ کی جائے وہ محسوس کرے کہ اس مبلغ کے دل میں میرے لئے حقیقی درد اور سچی ہمدردی ہے۔ اس طرح بھی اگر اثر نہ ہو تو مومن کو یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کو ضرور پھیلانا ہے۔ اس لئے جو بھی اس کی راہ میں روک بنے گا اور مقابلہ پر آئے گا وہ ضرور تباہ ہو گا۔ یہ یقین بھی کئی دلوں کو پھیر دیا کرتا ہے۔ مگر یہ بات سب سے آخر میں ہونی چاہیے کیونکہ جو گڑ سے مر سکے اسے زہر دینے کی کیا ضرورت ہے۔ ہاں جو محبت ، اخلاص اور خیر خواہی سے نہیں مانتے۔ عذاب الہی انہیں تباہ کر دیتا ہے۔ ہمارا فرض صرف اتنا ہے کہ یہ بھی بتا دیں کہ نبیوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی تلوار بھی ہوتی ہے اور جو لوگ نرمی اور محبت سے نہیں مانتے اللہ تعالی کی تلوار انہیں کاٹ دیا کرتی ( الفضل 9 نومبر 1943ء) ہے۔“ 1: الاعراف: 63 2: صحیح مسلم كتاب الجهاد باب غزوة احد وباب ما لقى النبي علي الله من اذى المشركين والمنافقين 3 بوروں: ایک قوم کا نام