خطبات محمود (جلد 24) — Page 192
1943ء 192 19 خطبات محمود جوں جوں جنگ خاتمہ کی طرف آرہی ہے ہماری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں )فرمودہ 10 ستمبر 1943ء( تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو کل کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس جنگ میں اہم تغیرات پیدا ہونے کے سامان ہو گئے ہیں۔ ریڈیو کی خبر ہے کہ کل صبح اٹلی نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ایک لحاظ سے خوشی ہے۔ ایک خوشی تو اس لحاظ سے ہے کہ 1940ء میں میں نے رو یاد یکھی تھی جس میں دشمن کی فوجیں پیچھے ہٹتی ہوئی اور اٹلی کی شکست دیکھی گئی تھی جو پوری ہو گئی۔ دوسری خوشی اس لحاظ سے ہے کہ جس ملک میں ہمارا مبلغ ٹھہرا ہوا تھا گو اب ہمارا اس سے مشنری کے طور پر تعلق نہ تھا کیونکہ ہم اسے کام سے فارغ کر چکے تھے مگر پھر بھی جب تک وہ واپس نہ آ جاتا انتظام کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی تھی اس جنگ کے خاتمہ کی وجہ سے اس کی بھی واپسی کے سامان اللہ تعالیٰ نے کر دیئے ہیں یا ممکن ہے آئندہ کے لئے تبلیغ کا راستہ ہی کھل جائے۔ جنگ کی وجہ سے حالات ایسے ہو گئے تھے کہ وہ واپس نہ آسکتے تھے۔ اس سے ایک فائدہ بھی ہو گیا کہ انہوں نے زبان اچھی طرح سیکھ لی ہو گی جو دوسرے مبلغوں کے سکھانے میں محمد ہو سکتی ہے۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس واقعہ نے ہماری ذمہ داریوں کو اہم کر دیا ہے۔