خطبات محمود (جلد 22) — Page 480
1941ء 480 خطبات محمود فرمایا تمہیں مجھ سے کیا تکلیف پہنچی ہے۔ اس نے کہا یا رسول اللہ فلاں جنگ کے موقع پر آپ صف بندی کرا رہے تھے کہ آپ کو ایک صف میں سے گزر کر آگے جانے کی ضرورت پیش آئی۔ اُس وقت جب آپ صف کو چیر کر آگے گئے تو آپ کی کہنی مجھے لگی تھی۔ رسول کریم صلی الم نے فرمایا بہت اچھا تم بھی مجھے اس جگہ کہنی مار لو۔ اس نے کہا یا رسول اللہ جس وقت مجھے آپ کی کہنی لگی تھی۔ اس وقت میرا جسم ننگا تھا اور آپ نے اس وقت کرتہ پہنا ہوا ہے۔ اس وقت صحابہ کی یہ کیفیت تھی کہ ان کی آنکھوں میں سے خون ٹپکنے لگا اور اگر انہیں رسول کریم صلی علیم کا خوف نہ ہوتا تو ہر شخص اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا۔ مگر رسول کریم صلی الم نے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ اپنی پیٹھ سے کرتہ اونچا کر دیا اور فرمایا لو اب کہنی مار لو۔ وہ شخص آگے بڑھا اس کی آنکھوں میں آنسو تھے اس کے ہونٹ کانپ رہے تھے اور اس کا دل دھڑک رہا تھا۔ پھر وہ نیچے جھکا اور اس نے محبت سے رسول کریم صلی علیم کی پیٹھ پر ایک بوسہ دیا اور کہنے لگا یا رَسُولَ اللہ ! اس کہنی لگنے کے واقعہ کو تو میں صد الله نے محض ایک بہانہ بنایا ہے اور نہ بدلہ کیسا۔ میں نے سوچا کہ اب جبکہ آپ کی وفات کا وقت قریب ہے۔ میں آخری دفعہ آپ کا بوسہ تو لے لوں۔ پھر وہی صحابہ جو اسے غصہ کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے رشک کی نظروں سے دیکھنے لگ گئے اور انہوں نے چاہا کہ کاش! ہمیں بھی کہنی لگی ہوتی اور ہم بھی رسول کریم صلی علیم کے بابرکت جسم کا بوسہ لے سکتے ۔8 اب دیکھو یہ ایک بہانہ تھا جو اس نے بنایا اور اسی کو عاشق کی ہیرا پھیری کہتے ہیں۔ یہ تو نہیں کہ اس کے دل میں رسول کریم صلی العلیم سے بدلہ لینے کا خیال تھا یا رسول کریم صلی الم نے اسے نَعُوذُ بِاللهِ عمداً مارا تھا۔ بدلہ تو اس فعل کا لیا جاتا ہے جو عمداً دوسرے کو نقصان پہنچانے کے لئے سرزد ہو۔ پس نہ رسول کریم صلی الم نے اس کو کوئی نقصان پہنچایا تھا اور نہ اس صحابی کا مقصد یہ تھا کہ وہ رسول کریم صلی علیم سے بدلہ لے۔ یہ محض اس نے ایک بہانہ بنایا کہ جب رسول کریم صلی علیم کہتے ہیں بدلہ رض