خطبات محمود (جلد 21) — Page 459
1940ء 458 خطبات محمود جو ثواب حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اسی مدت میں کوشش کر کے ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔ پس میں قادیان کی جماعت کو بھی اور باہر کی جماعتوں کو بھی تحریک کرتا ہوں کہ اس عرصہ میں وہ اپنی لسٹیں مکمل کر کے دفتر میں پہنچا دیں۔ افراد کو چاہیے کہ وہ اس چندہ میں پہلے سالوں سے زیادہ حصہ لیں اور جماعتوں کو بھی چاہئیے کہ نہ صرف افراد کے لحاظ سے ان کی لسٹیں پہلے سالوں سے بڑھ کر ہوں بلکہ چندہ کے لحاظ سے بھی ان میں زیادتی ہو۔ آخر میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے ہوئے میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اس کام میں برکت ڈالے اور ہمیں اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے ایک ایسی بنیاد قائم کرنے میں مدد دے جو اسلام کو دوسرے تمام ادیان پر غالب کرنے والی ہو۔ اسی طرح احمدیت پر جو دشمن اعتراضات کر رہے ہیں اللہ تعالی اس تحریک کے ذریعہ ان اعتراضات کو پاش پاش کر دے تا اسلام اور احمدیت تمام قلوب پر چھا جائیں اور دنیا کی تمام قومیں دین کے ( الفضل 7 دسمبر 1940ء) 66 جھنڈے کے نیچے ایک ہاتھ پر جمع ہو جائیں۔ “ 1 وَ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَسْمَعُوْا لِهَذَا الْقُرْآنِ وَ الْغَوْا فِيْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ (حم السجدة: 27) 2 مسلم كتاب الفضائل باب من فضائل ابي ذر (الخ) 11 :فاطر 4 النحل :93 5 سیرت ابن ہشام جلد 4 صفحہ 163 ، 164مطبوعہ مصر 1936ء 6 مسلم كتاب التوبة باب حديث كعب بن مالك وصاحبيه غُلِبَتِ الرُّوْمُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ فِي بِضْعِ سِنِينَ ۔ (الروم: 3 تا 5) 8 ترمذی ابواب التفسير تفسير سورة الروم ، تفسير ابن كثير جلد 6 صفحہ 30 زیر آیت وَعْدَ اللهِ لا يُخْلِفُ اللهُ وَعْدَهُ۔ مطبوعہ 1999ء