خطبات محمود (جلد 21) — Page 266
1940ء 265 20 خطبات محمود مجلس انصار اللہ کا قیام اور دیگر تنظیموں کے متعلق اہم نصائح فرمودہ 26 جولائی 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کے متعلق ایک دعا کی تھی جس کا قرآن کریم میں ذکر آتا ہے اور وہ دعا یہ تھی کہ رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِيهِمْ رَسُوْلًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ -1 - اے میرے رب ! تو ان میں ایک نبی مبعوث فرما جس کا کام یہ ہو کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وہ تیری آیتیں انہیں پڑھ کر سنائے وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ اور شریعت کے احکام اور ان کی حکمتیں انہیں سمجھائے وَيُزَكِّيهِمْ اور انہیں پاک کرے یا يُزَكِّيهِمْ کے دوسرے معنوں کے مطابق انہیں ادنیٰ حالتوں سے ترقی دیتے دیتے اعلیٰ مقامات تک پہنچادے۔ یہ دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی ہے۔ اس کے بالمقابل انہوں نے اپنی اولاد کے متعلق ایک عام دعا بھی کی ۔ لی ہے ۔ چنانچہ جب اللہ تعالیٰ کے بعض احکام کی انہوں نے فرمانبرداری کی اور اللہ تعالیٰ نے ان کی اس خدمت کو قبول کیا اور فرمایا کہ ہم تم کو امام بناتے ہیں تو إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا 2 کی خبر سننے کے بعد انہوں نے فرمایا وَ مِنْ ذُرِّيَّتِي 3