خطبات محمود (جلد 20) — Page 97
خطبات محمود ۹۷ سال ۱۹۳۹ ء میرے تین جوان بیٹے مارے گئے اور مجھے رونے کی اجازت نہیں دی جاتی یہ ایک نعرہ تھا جو اُس نے لگایا جس نے مکہ میں ایک شعلہ کا کام دیا۔ اس کے بعد نہ کسی کو قانون کا خیال رہا، نہ قوم اور برادری سے اخراج کی دھمکی کا خیال رہا، معاملہ کے گھروں کے تمام دروازے کھل گئے اور چوکوں اور بازاروں میں عورتیں اور بچے پیٹنے لگ گئے ۔ هے یہ وہ موتیں تھیں جو ۱۳ ۳ جانباز صحابہ کی ۱۳ ۳ صحابہ شکلوں میں ظاہر ہوئیں ۔ جب ایک ملک الموت ساری دُنیا کی جان نکال لیتا ہے تو اگر انسان بھی ملک الموت کا نمائندہ بن جائے اور کہے کہ میں مر جاؤں گا مگر اپنے کام سے نہیں ہٹوں گا تو اُسے کون مار سکتا ہے۔ اسلام ظلم کی اجازت نہیں دیتا ، اسلام قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا مگر اسلام اس معاملہ میں کوئی استثنیٰ نہیں کرتا کہ اگر کوئی مسلمان ڈر کر یاغذاری سے کام لے کر میدانِ جنگ سے بھاگ آئے تو سوائے جہنم کے اُس کا کوئی ٹھکانہ نہیں ۔ وہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ پڑھنے والا ہوگا ، وہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہنے والا ہو گا ، وہ نمازیں پڑھنے والا ہوگا اور زکوۃ دینے والا ہوگا ، وہ سارے ہی احکام اسلام کی پابندی کرنے والا ہو گا مگر خدا اُسے فرمائے گا کہ تمہارا ٹھکانا دوزخ کے سوا اور کہیں نہیں کیونکہ تم قومی غداری کے مجرم ہو ۔ تو قومی غداری ایک نہایت ہی خطرناک جرم ہے ۔ صحابہ کو ہی دیکھ لو اُنہوں نے قومی دیانت کا کیسا شاندار نمونہ دکھایا ۔ ایسا اعلیٰ نمونہ کہ شدید ترین دشمن بھی ان کی اس خوبی کا اعتراف کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا پر غالب آئے اور یہی وہ چیز ہے جسے ہم اپنے اندر پیدا کر کے دنیا پر غلبہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ یقیناً یا د رکھو جو قوم مرنے مارنے پر تلی ہوئی ہوا سے کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔ اگر اس پر کوئی حملہ بھی کرے تو مٹتی نہیں بلکہ اُبھرتی ہے اور گرتی نہیں بلکہ ترقی کرتی ہے۔ تو تمہارا ایک کام یہ ہے کہ تم نوجوانوں میں قومی دیانت پیدا کرو۔ اسی طرح ان میں تجارتی دیانت پیدا کرو یا زیادہ وسیع لفظ اگر استعمال کیا جائے تو اس کے لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ تم معاملاتی دیانت پیدا کرو اور اخلاقی دیانت کے پیدا کرنے سے بھی غافل نہ ہو ۔ اگر تم بار بار نو جوانوں کو یہ سبق دو، اگر تم دیکھتے رہو کہ تم میں سے کسی میں دیانت کا فقدان تو نہیں ہو رہا اور اگر تم اپنے دوستوں ، اپنے ہمسایوں ، اپنے رشتہ داروں ، اپنے اہلِ محلہ اور