خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 524 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 524

خطبات محمود ۵۲۴ سال ۱۹۳۹ ء دے دے اور مر چکا ہے اور اس کے دل میں دُکھ اور درد ہے اور وہ اپنے دُکھ اور درد کو دور کرنے کا ذریعہ یہی دیکھتی ہے کہ حج کر آئے شاید اسی طرح اس کے دل کو سکون نصیب ہو یا کوئی بڑھا ہے اُس کی بیوی مر چکی ہے اور اب اس کا دل بھی دُنیا سے سرد ہو چکا ہے۔ وہ اُٹھتا ہے اور آخرت کا توشہ جمع کرنے کی نیت سے حج کے لئے چل پڑتا ہے ۔ گویا ان کا حج حج نہیں ہوتا بلکہ ان کے زخمی دلوں کے لئے ایک مرہم ہوتی ہے۔ وہ دُکھیا ہوتے ہیں، مصیبتوں اور غموں میں گرفتار ہوتے ہیں ۔ انہیں چین اور اطمینان نصیب نہیں ہوتا وہ کہتے ہیں آؤ ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مولد اور آپ کا آخری مقام جا کر دیکھ آئیں ۔ وہاں جا کر ہم دُعا کریں گے شاید اللہ تعالیٰ اسی طرح ہمارے دل کو تسلی دے د دے اور یا پھر بعض لوگ صرف اس لئے حج کرتے ہیں کہ لوگوں میں وہ حاجی کہلا سکیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک قصہ سنایا کرتے تھے ۔ فرماتے تھے ایک حاجی لوگوں کی دعوتیں کرنے کا بہت شوقین تھا مگر محض اپنے حج جتانے کے لئے چنانچہ جب وہ دستر خوان پر بیٹھتا تو نوکر کو آواز دیتا کہ ارے! جلدی وہ سلفچی کو لانا جو میں پہلے حج پر لایا تھا اور دیکھنا آفتا بہ وہ لانا جو دوسرے حج پر میں لایا تھا اور دسترخوان یہ تم نے کیا بچھا دیا وہ دستر خواں لاؤ جو تیسرے حج پر میں لایا تھا۔ اسی طرح وہ اپنے ساتھ آٹھ حج گنوا جاتا۔ ایک دفعہ کسی نیک آدمی کی اس نے دعوت کی اور جب کھانا کھانے کے لئے بیٹھا تو اسی طرح اس نے اپنے حج گنانے شروع کر دیئے۔ وہ بزرگ سن کر کہنے لگے میں کھانا تو بہر حال کھالوں گا ۔ آپ اپنے حج کیوں خراب کرتے ہیں ۔ ایسا ہے۔ تو ایک طبقہ ایسا ہے جو محض حاجی کہلانے کے لئے حج کرنے جاتا ہے ۔ ایک طبقہ ایسا ہے جو اپنے زخمی اور مجروح دلوں پر مرہم رکھنے کے لئے حج کرنے جاتا ہے ۔ ایک طبقہ ایسا ہے جو محبت اور خلوص سے حج کرنے جاتا ہے مگر حج اس پر فرض نہیں ہوتا۔ اس کا حج چاہے ایک دفعہ ہو یا دو دفعہ بہر حال نفلی حج ہی ہوتا ہے کیونکہ حج اس پر فرض نہیں ہوتا۔ ہاں اپنی اس محبت اور عشق کے جوش میں جو اسے خدا اور اس کے رسول سے ہوتا ہے مکہ مکرمہ کی طرف کھچا چلا جاتا ہے مگر چونکہ حج اس پر فرض نہیں ہوتا اس لئے اس کا حج نفلی حج ہی قرار پاتا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی انسان پر زکوۃ فرض نہ ہوا اور وہ اپنے مال میں سے زکوۃ نکال دے تو اس کی زکوۃ نفلی صدقہ وخیرات دے تو کی میں شمار ہو گی ۔ غرض بہت تھوڑا طبقہ ایسے لوگوں کا ہوتا ہے جن پر حج فرض ہوتا ہو اور وہ