خطبات محمود (جلد 20) — Page 465
خطبات محمود ۴۶۵ سال ۱۹۳۹ ء جس کے ملنے کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں وعدہ دیا گیا ہے اور اُنہوں نے کہہ دیا کہ فاذهب أنت وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَّا إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ کے جاتو اور تیرا رب دُشمنوں سے لڑتے پھریں ہم تو یہیں بیٹھے ہیں۔ اس وقت بھی ان پر عذاب نازل ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ان کو چالیس سال تک اس عذاب میں مبتلا رکھا ۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يَتِيهُونَ فِي الأَرْضِ ہے وہ چالیس سال تک زمین میں آوارہ پھرتے رہے اور اُنہیں اپنے لئے کوئی ٹھکانہ نظر نہیں آتا تھا۔ یہ عذاب بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی میں ہی شروع ہو گیا تھا۔ گو اس دوران میں ہی آپ وفات پا گئے ۔ تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زند السلام کی زندگی کے متعدد واقعاء واقعات سے اس امر کا ثبوت ملتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک قوم میں موجود تھے ۔ پھر بھی اس قوم پر عذاب نازل ہوا بلکہ اُس جگہ بھی لوگوں پر عذاب نازل ہوا جس جگہ آپ موجود تھے ۔ اس کے بعد ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو دیکھتے ہیں تو وہاں بھی ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ آپ کی زندگی اور آپ کی موجودگی میں دشمنوں پر عذاب نازل ہوا۔ آپ نے بعض کے متعلق بد دعائیں کیں اور وہ مکہ میں ہی عذاب میں مبتلا ہو کر مر گئے اور پھر آپ کی بد دعا سے ایک دفعہ مکہ میں قحط پڑا جو آپ کی زندگی اور آپ کی موجودگی میں آیا بلکہ عجیب بات یہ ہے کہ جس عذاب کا ان آیتوں میں ذکر ہے وہ بھی کفار مکہ پر آپ کی موجودگی میں ہی آیا اور شائد اس وقت آپ صرف چند گز کے فاصلہ پر ہی کھڑے' ہی کھڑے ہوں گے یعنی یہ جو آیت ۔ ہے کہ ما كان الله لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ ، وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ اس سے پہلی آیت یہ ہے وَإِذْ قَالُوا اللَّهُمَّ إِن كَانَ هَذَا هُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ فَامْطِرُ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاءِ کہ جب ان لوگوں نے کہا خدایا اگر یہ تعلیم سچی ہے اور تیری طرف سے ہی ہے تو آسمان سے ہم پر پتھر برسا آی انتِنَا بِعَذَابِ ایم یا اور کسی قسم کا کا دُکھ والا عذاب عذاب ہمیں دے اور جیسا کہ صحیح حدیثوں ں سے معلوم ۔ دعا ابو جہل نے بدر کے میدان میں کھڑے ہو کر کی تھی ۔ اور بدر کے میدان میں ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ان پر یہ پر یہ حجاره نازل ہوئے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ سامان پیدا کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں دُعا کی تحریک کر دی اور آپ نے حدیثوں اور تاریخوں ہوتا ہے یہ