خطبات محمود (جلد 20) — Page 460
خطبات محمود لد ۔ سال ۱۹۳۹ ء روزوں کے متعلق میں نے تا حال کوئی اعلان نہیں کیا۔ اس کے متعلق میں آج اعلان کرتا ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے کہ آپ شوال میں روزے رکھا کرتے تھے۔ پس اس سال کے لئے تحریک جدید کے مقررہ سات روزے میں شوال کے مہینہ میں مقرر کرتا ہوں اس طرح ایک تو اس سنت پر عمل ہو جائے گا اور دوسرے ہمارا روزے رکھنے کا طریق بھی پورا ہو جائے گا ۔ میں نے تو حساب نہیں کیا ، دیکھ لیا جائے ۔ اگر پیر یا جمعرات کو عید نہ ہو تو ان میں سے جو بھی پہلے آئے اُس دن پہلا روزہ رکھا جائے اور اس سے شروع کر کے پھر ہر پیر اور جمعرات کو روزے رکھے جائیں اور سات پورے کئے جائیں ۔ اس سال کے روزوں کے متعلق دعاؤں کے سلسلہ میں میں یہ اعلان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جہاں اپنے لئے ، اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے لئے ، سلسلہ کے لئے اور اسلام کے لئے دُعا کریں وہاں یہ بھی خیال رکھیں کہ یہ تحریک جدید کا چھٹا سال ہوگا اور اس طرح وہ چوٹی پر پہنچ کر نیچے کی طرف اُتر رہی ہو گی اور یہ دن زیادہ قربانی کے ہوں گے ۔ پس دوست دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں زیادہ قربانیوں کی توفیق دے اور اسلام کی ترقی کے لئے ایسا مستقل فنڈ اور مجاہدین کی جماعت پیدا کر دے جو اسلام کے جھنڈے کو دنیا میں کھڑا کر سکے اور دُنیا کے کناروں تک پہنچا سکے ۔ نیز اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور دوسرے کا رکنوں کو بھی توفیق دے کہ اللہ تعالیٰ کے اموال کو زیادہ سے زیادہ دیانت اور دانائی کے ساتھ خرچ کر سکیں ۔ جن لوگوں نے اس میں حصہ لیا ہے اُن پر اپنے انعام کرے، جنہوں نے وعدے کئے ہوئے ہیں اُن کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو لوگ نئے شامل ہوئے ہیں یا جن کی پہلے کوئی آمد نہ تھی اب ہو گئی ہے مثلاً پہلے طالب علم تھے مگر اب ملازم ہو گئے ہیں یا جن کی مالی حالت پہلے اچھی ب تھی اب اچھی ہو گئی ہے ان کو بھی شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ دوسری نہایت ضروری دُعا ایک اور ہے ۔ دوستوں کو اس بات کا پوری طرح علم نہیں کہ اس جنگ کے اثرات کتنے وسیع ہیں ۔ انہیں چونکہ سیاسیات یا جغرافیہ وغیرہ علوم پر عبور نہیں اس لئے وہ حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں اور نہیں سمجھتے کہ اس کے پیچھے ایسا گن پاؤڈر پوشیدہ اور