خطبات محمود (جلد 20) — Page 400
خطبات محمود لد۔۔ سال ۱۹۳۹ ء موجودہ جنگ کو ہی لے لو اگر اس وقت انگریزی حکومت کی تباہی کے نتیجہ میں ہندوستانیوں کی کوئی ایسی قیمتی چیز بچ جاتی جس کے بچ جانے کو لوگوں کی بربادی یا حکومت کی بربادی سے زیادہ قیمتی سمجھا جا سکتا تو بے شک عقلمند لوگ یہی کہتے کہ ہندوستانی بے شک تباہ ہو جائیں اگر جاسکتا تو ساتھ انگریز بھی تباہ ہوں تو یہ قربانی مہنگی نہیں مگر واقعات پر اگر غور کیا جائے تو ایسی کوئی قیمتی چیز ہمیں نظر نہیں آتی جو انگریزوں اور ہندوستانیوں کے تباہ ہو جانے سے دُنیا کے لئے محفوظ کی جا سکتی ہو بلکہ ہمیں اگر نظر آتا ہے تو یہ کہ انگریزی قوم اگر تباہ ہو تو ہندوستان اس کے ساتھ ہی تباہ ہوتا ہے اور تباہ بھی کسی بڑی چیز کو بچانے کے لئے نہیں بلکہ ایک بڑی چیز کو کھو کر تباہ ہوتا ہے۔ چیز کھوکر میں نے جیسا کہ ایک پچھلے خطبہ جمعہ میں بتایا تھا انگریزی قوم کا میلان اس وقت ہندوستانیوں کے متعلق اس قسم کا ہے کہ وہ آئندہ انہیں زیادہ سے زیادہ آزادی دیں گے اور یہ بالکل ناممکن ہے کہ انگریز اب ہندوستان کو پیچھے کی طرف لے جائیں ۔ اب ہندوستانی آگے کی طرف ہی بڑھیں گے اور یقیناً اس جنگ کے بعد جو ہندوستان کو آزادی حاصل ہوگی وہ اس سے بہت زیادہ ہوگی جو اب ہندوستانیوں کو حاصل ہے لیکن اگر اس جنگ میں انگریز ہار جائیں اور ان کی جگہ کوئی اور قوم آجائے تو اس وقت ہندوستان کی وہی حالت ہو جائے گی جو غدر کے وقت تھی ۔ بلکہ اس سے بھی بدتر حالت ہونے کا امکان ہے اور میں یہ بھی بتا چکا ہوں کہ انگریزی قوم اپنے ماتحتوں پر بالطبع اتنی سختی نہیں کرتی جتنی سختی دوسری قو میں کرتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ایمپائر میں بہت بڑی وسعت ہوئی۔ کیونکہ کوئی بڑی شہنشاہیت دُنیا میں قائم نہیں ہو سکتی جب تک وہ اپنے ماتحتوں سے حسنِ سلوک نہیں کرتی اور برطانوی ایمپائر کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ اپنے ماتحتوں سے سلوک کرنے میں ایک حد تک نرمی کرتی ہے۔ انگریزوں کی ایمپائر بہت بڑی ایمپائر ہے اور یہ اسی جذبہ کی وجہ سے اپنی ایمپائر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ دوسری قو میں جو اپنی ایمپائر بنانے میں کامیاب نہیں ہوئیں وہ اسی لئے نہیں ہوئیں کہ وہ سختی کرتی ہیں اور یہ نرمی کرتے ہیں۔ اس کے یہ معنی نہیں کہ انگریز روحانی آدمی ہیں اُنہوں نے محض اپنے سیاسی فوائد کے لئے یہ رنگ اختیار کیا ہوا ہے ۔ مگر بہر حال یہ رنگ ہمارے لئے مفید ہے ورنہ غلطیاں ان سے بھی ہوتی ہیں اور ظلم برطانوی حکومت کے ذمہ دار حکام بھی کر لیا کرتے ہیں جیسے میں نے بتایا تھا کہ