خطبات محمود (جلد 20) — Page 229
خطبات محمود ۲۲۹ سال ۱۹۳۹ ء ان کو توجہ دلائیں اور بتائیں کہ اب وقت آچکا ہے کہ جماعت کے دونوں حصے مضبوط ہو کر دین کی خدمت میں لگ جائیں ۔ میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں عورتوں کی بیداری کی اہم ذمہ داری صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق دے جو اس کے اور اس کے رسول کے منشاء کے مطابق ہو اور ایک طرف تو ہماری عورتوں میں بیداری اور کام کی روح پیدا ہو اور دوسری طرف وہ مغربی آزادی بلکہ مادر پدر آزادی سے محفوظ رہیں اور ہمارے مرد اور ہماری عورتیں دونوں ہی اس کے منشاء کو پورا کرنے والے ہوں ۔“ ( الفضل ۱۳ مئی ۱۹۳۹ء ) 66 بخاری کتاب الاذان باب مَنْ جَلَسَ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُ الصَّلوةَ (ال) محمد : ۱۷ تذكرة الموضوعات الفتن صفحہ ۱۸۹ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۵ء میں الفاظ أَوْ سَاطُهَا “ ہیں ۔ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا ( البقرة : ١۴۴ ) مسلم کتاب فضائل الصحابة باب فضائل ابو طلحة الأنصاري