خطبات محمود (جلد 20) — Page 15
خطبات محمود ۱۵ سال ۱۹۳۹ ء گزر جائیں گے تو اللہ تعالیٰ کو رحم آئے گا اور وہ پچھلے سارے نقصانات پورے کر دے گا ۔ ہے تو اگر صرف بندوں کے امتحان ہوتے تو وہ تم کو بدلہ نہیں دے سکتے تھے ۔ مثلاً جماعت چندوں کے مقابلہ میں تمہیں کیا دے سکتی ہے؟ یا میں تحریک جدید کے بدلہ میں تمہیں کیا دے سکتا ہوں؟ یا خلافت جو بلی فنڈ میں حصہ لینے کی وجہ سے وہ لوگ تمہیں کیا بدلہ دے سکتے ہیں جنہوں نے یہ تحریک کی ۔ انسانوں میں سے کوئی ان چیزوں کا بدلہ نہیں دے سکتا ۔ پس جب کوئی انسان اس کا بدلہ نہیں دے سکتا تو اللہ تعالیٰ نے خودا پنا حصہ اس میں ڈال دیا اور خدا تعالیٰ جب لیا کرتا ہے تو وہ دیا بھی کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے کہا جماعت پر اس وقت تین ابتلا ہیں ۔ آؤ میں بھی ان ابتلاؤں میں اپنی طرف سے ایک اور ابتلا کا اضافہ کر کے شامل ہو جاؤں تاکہ ان کی قربانیاں بے بدلہ کے نہ رہیں اور میری طرف سے انہیں اتنا کثیر بدلہ مل جائے جو باقی کی تین قربانیوں کے بدلہ پر بھی حاوی ہو جائیں ۔ پس گو بظاہر قحط کے آثار نہایت خطرناک نظر آتے ہیں مگر روحانی نقطۂ نگاہ سے اس میں بہت بڑی برکات پوشیدہ ہیں اور اب جماعت کے ابتلا ایسے نہیں رہے جو بے بدلہ کے رہ جائیں ۔ اب خدا خود اس امتحان میں شامل ہو گیا ہے اور جب خدا کسی امتحان میں شامل ہو جائے تو رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ سے کے مطابق ابتلاؤں کا انجام رحمت ہی ہوا کرتا ہے ۔ چونکہ میرا گلا بیٹھتا چلا جا رہا ہے اس لئے میں کوئی اور بات نہیں کر سکتا ورنہ ایک دو باتیں اور بھی میں نے کہنی تھیں ۔ اب میں اسی پر اپنے خطبہ کو ختم کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے ہمیں کسی ایسے ا ایسے ابتلا میں نہ ڈالے جو ہماری تباہی کا موجب ہو بلکہ ہمارے سارے ابتلا خواہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں یا خلیفہ کی طرف سے، نظام کی طرف سے ہوں یا افراد کی طرف سے۔ جماعت کی بہتری اور اس کی ترقی کا موجب ہوں اور وہ نہ صرف ہمیں روحانی اور ایمانی برکات کا وارث بنانے والے ہوں بلکہ مالی اور جسمانی طور پر بھی ہر قسم کے فوائد سے ہمیں متمتع کرنے والے ہوں اور ہماری قربانیاں اُس پیج کی طرح ہوں جو بہتر سے بہتر ہوتا ہے ، بہتر سے بہتر زمین میں ڈالا جاتا ہے اور بہتر سے بہتر کوشش اور محنت کے بعد صحیح موسم میں اچھے سے اچھا پانی لے کر پیدا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان قربانیوں کے بدلہ میں