خطبات محمود (جلد 20) — Page 102
خطبات محمود ۱۰۲ سال ۱۹۳۹ء جماعت کے افراد میں ہاتھ سے کام کرنے کی عادت پیدا کی جائے فرموده ۲۴ رفروری ۱۹۳۹ء ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- خدام الاحمدیہ کے مقاصد میں سے چار کے متعلق میں اس وقت تک توجہ دلا چکا ہوں اور آج پانچویں امر کے متعلق توجہ دلاتا ہوں اور وہ ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ہے۔ یہ معاملہ بظاہر چھوٹا سا نظر آتا ہے لیکن دراصل یہ اپنے اندر اتنے فوائد اور اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ اس کا اندازہ الفاظ میں نہیں کیا جا سکتا ۔ دراصل دنیا کی اقتصادی حالت اور اخلاقی حالت اور جاسکتا۔ اس کے نتیجہ میں مذہبی حالت جو ہے اس پر علاوہ دینی مسائل کے جو چیزیں اثر انداز ہوتی ہیں اُن میں سے یہ مسئلہ بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔ اقتصادی اور اخلاقی حالت کی تباہی بہت کچھ بنی ہے ان دو باتوں پر کہ دنیا میں بعض لوگ کام کرنا چاہتے ہیں اور ان کو کام ملتا نہیں اور بعض ایسے لوگ ہیں کہ انہیں کام کرنے کے مواقع میسر ہیں مگر وہ کام کرتے نہیں ۔ یہ تمام آجکل کی لڑائیاں ، یہ بالشوازم، یہ فیسی ازم کی تحریکیں ، سوشلزم اور کیپٹلزم کے دُنیا پر حملے یہ سب در حقیقت اسی چھوٹے سے نقطہ کے ارد گرد گھوم رہے ہیں ۔ لاکھوں کروڑوں انسان ہیں جو چاہتے ہیں کہ ے کے ارد رہے انسان جو جائے کام کریں مگر انہیں کام میسر نہیں آتا اور لاکھوں کروڑوں انسان ایسے ہیں جو کام کر سکتے ہیں مگر