خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 373 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 373

۳۷۳ غرض اس جنگ نے یہ : نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اس زمانہ میں جہاد کا رستہ بند ہے تو تبلیغ 4 کا رستہ پہلے سے زیادہ کھلا ہوا ہے۔ میں نے جو کہا ہے کہ اس زمانہ میں تبلیغ کا راستہ پہلے سے زیادہ کھلا ہوا ہے تو اس کی میرے پاس دلیل بھی موجود ہے اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے وَإِذَا الْجَنَّةُ ازْ لِفَتْ ۲۶ کہ آخری زمانہ میں جنت قریب کر دی جائے گی جس کے معنی یہ ہیں کہ تبلیغ کا راستہ پہلے کی نسبت بہت زیادہ کھل جائے گا کیونکہ جنت تبھی قریب ہو سکتی ہے جب بغیر کسی خاص مشقت کے جنت میں داخل ہونے کے سامان میسر آجائیں۔ چنانچہ موجودہ زمانہ میں ایسے ہی حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ اب لوگوں کے دل خود بخود موجودہ دینوں سے متنفر ہو رہے ہیں۔ جس طرح یورپین لوگوں کے دل ایشیائیوں کی حقارت سے پر ہیں اسی طرح ان کے دل اپنے مذہب کی تحقیر سے بھی لبریز ہیں۔ پس اگر ایک طرف وہ ہمارا مٹی کا گھر توڑنے کی فکر میں ہیں تو دوسری طرف وہ اپنے روحانی گھر کو آپ تو ڑ رہے ہیں۔ پس یہ کیسا ہی اچھا موقع ہے کہ جب وہ ہمارے مٹی کے گھر کو توڑ رہے ہوں ہم انہیں تبلیغ کے ذریعہ اپنے روحانی گھر میں لے آئیں۔ اس کے بعد خانہ واحد کا معاملہ ہو جائے گا اور ہمارا نقصان ان کا نقصان اور ہمارا فائدہ ان کا فائدہ ہو جائے گا۔ غرض یہ ایک ایسی آنکھیں کھولنے والی بات ہے کہ اگر اس کو دیکھتے ہوئے بھی کسی شخص کے دل میں تبلیغ کے متعلق بیداری پیدا نہ ہو اور یہ عہد صمیم کر کے نہ اُٹھے کہ میں اپنے ارد گرد کے رہنے والوں کو اور اپنے ہمسایوں کو اور جہاں جہاں میں پہنچ سکتا ہوں وہاں تک رہنے والوں کو اسلام کی تبلیغ کروں گا تو اس سے زیادہ بد قسمت انسان اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ آج اسلام کی ترقی کے لئے چاروں طرف تلوار سے کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے، اسلام کی ترقی کے لئے بندوق کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے ، اسلام کی ترقی کے لئے توپ کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے اسلام کی ترقی کے لئے جہازوں اور ہوائی جہازوں کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے، ایک ایک قلعہ جو محمد ملی تعلیم کے صحابہ نے اپنے خون کو بہا کر قائم کیا تھا آج مسمار ہوتا نظر آ رہا ہے اور تلواروں، بندوقوں، توپوں اور ہوائی جہازوں سے ان قلعوں کو محفوظ رکھنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا لیکن اسی دنیا کے پردہ پر ایک احمدیہ جماعت ایسی ہے جو اپنے دلوں میں یہ یقین اور ا اور ایمان رکھتی ہے کہ توپوں کے ذریعہ سے نہیں، تلواروں کے نہیں ، بندقوں کے ذریعہ سے نہیں ، ہوائی جہازوں کے ذریعہ ، ذریعہ سے نہیں بلکہ تبلیغ اور ذریعہ سے