خطبات محمود (جلد 1) — Page 170
۱۷۰ کر روتے ہیں اور ماں کے پاس ہی رہنا چاہتے ہیں کیونکہ نوکر بچہ کو کھلانا چٹی سمجھتے ہیں مگر ماں دلی محبت سے کھلاتی ہے۔ اس وجہ سے بچہ ماں کے پاس رہنا چاہتا ہے نوکر کے پاس نہیں جاتا۔ تو جو لوگ اللہ تعالی کے دین کی خدمت میں لذت محسوس نہیں کرتے ان کے پاس خدا تعالیٰ کبھی نہیں آتا۔ آج مسلمانوں کے لئے خدا تعالیٰ نے عید کا سامان مہیا کر دیا ہے کہ حضرت نوح سے لے کر آنحضرت میں ہم تک کوئی ایسا نبی نہیں گذرا جس نے اس عید کی بشارت نہ دی ہو ۔ ااء اب یہ ہمارے اختیار میں ہے چاہے عید کریں یا نہ کریں۔ پس چاہیئے کہ ہم ان قربانیوں کو جو خدا تعالیٰ کے دین کی خاطر کرنی پڑیں چھٹی نہ سمجھیں بلکہ ان میں لذت محسوس کریں تا پیشتر اس کے کہ عید کا دن آئے جب کہ خدا تعالیٰ کا نور تمام دنیا میں پھیل جائے ہمیں عید ہی عید نظر آتی رہے۔ پس میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ ہمارے لئے جو عید آئی ہے خدا تعالیٰ ہمیں اس کے کرنے کی توفیق دے۔ (الفضل ۱۹۔ مارچ ۱۹۲۹ء) ا تذکرہ صفحہ ۷۳۸ مطبوع الشركته الاسلامیہ ربوہ روحانی خزائن (تذکرة الشهادتین) جلد ۲۰ صفحه ۶۷ تذکره صفحه ۵۳۵٬۳۳۰ ه تبلیغ رسالت جلد ۱۰ صفحه ۹۵ هفت روزه پیسه اخبار ۱۸۸۷ء میں فیروز والہ (گوجرانوالہ ) سے منشی محبوب عالم نے جاری کیا بعد ازاں لاہور منتقل ہوا۔ صدی کے آخر میں روزنامہ ہو گیا۔ ۱۹۴۷ء میں بند ہو گیا۔ ل المائدة : ٢٠ کو A لام صحيح بخاري كتاب الجهاد باب الدعاء بالجهاد والشهادة حضرت مغیرہ بن شعبہ کے عیسائی غلام ابولولو (فیروز) کے ہاتھ ۲۸۔ ذوالحجہ ۲۳ھ کو زخمی ہوئے اور یکم محرم ۲۴ھ وفات پائی۔ (تاریخ کامل ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۲۴) ابو سلیمان سیف اللہ خالد بن ولید بنو مخزوم ۶۶۴۲ - ۲۲ھ صحيح بخارى كتاب الجهاد باب تمنى الشهادة واستيعاب في معرفة الاصحاب جلدا صفحه ۱۵۸ مصنفہ علامہ قرطبی مطبوع دائرة المعارف حیدر آباد دکن ۵۱۳۱۸