خطبات محمود (جلد 19) — Page 752
خطبات محمود ۷۵۲ سال ۱۹۳۸ ء یه قربانی مسلسل ۲۹ یا ۳۰ دن چلتی ہے اور اس طرح اس کے اندر استقلال کا مادہ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اگر روزے رکھنا انسان کی مرضی پر چھوڑ دیا جاتا تو آدمی دو دن روزے رکھتا اور پھر سانس لینے کی کوشش کرتا مگر اللہ تعالیٰ نے سانس لینے کی اجازت نہیں دی بلکہ ایک مہینہ مسلسل مقرر فرمادیا اور کہہ دیا کہ سانس نہیں لینا لگا تار روزے رکھتے چلے جانا ہے۔ پس روزوں سے دوسرا عظیم الا الشان سبق استقلال کا ملتا ہے اور یہ بھی تحریک جدید سے سے ایک ا گہرا تعلق رکھتا ہے۔ تحریک جدید میں میں نے جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ ہماری قربانیاں عارضی نہیں بلکہ مستقل ہیں ۔ بے شک قربانیوں کی شکلیں بدل سکتی ہیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی وقت یہ کہا جائے کہ اب قربانیوں کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ بغیر مستقل قربانیوں کے کوئی شخص خدا تعالیٰ کو نہیں پا سکتا ۔ جس شخص کے دل میں بھی یہ خیال آیا کہ میں سانس لے لوں وہ سمجھ لے کہ اس کا ایمان ضائع ہو گیا ۔ تم میں سے کئی ہیں جنہوں نے بڑی دیانت داری سے قربانیاں کیں ، تم میں سے کئی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حضور چلائے اور انہوں نے آہ وزاری کی تم میں سے کئی ہیں جنہوں نے روزے رکھے ، تہجد پڑھی نوافل ادا کئے اور اللہ تعالیٰ کے حضور روئے اور گڑ گڑائے ، تم میں سے کئی ہیں جنہوں نے چندے دیئے اور اپنے بیوی بچوں کے پیٹ کاٹ کر دیئے ، تم میں سے کئی ہیں جنہوں نے خود بھوکے اور ننگے رہ کر زکوتیں دیں اور دوسرے فرائض ادا کئے مگر انہوں نے دیکھا کہ ان قربانیوں کے وہ نتائج انہیں حاصل نہیں ہوئے جو ایسی قربانیوں کے نتیجہ میں ملا کرتے ہیں اور جن کی وہ امید لگائے بیٹھے تھے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے قربانی تو کی مگر استقلال سے قربانی نہیں کی ۔ ان کا جوش ایسا ہی تھا جیسے عوام الناس جب کوئی پر جوش تقریر سنتے ہیں تو لڑنے مرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں مگر تھوڑی دیر کے بعد ہی جب دیکھا جائے تو ان کے دل بالکل ٹھنڈے ہو چکے ہوتے ہیں اور ان میں کوئی گرمی نہیں ہوتی ۔ اگر ان قربانیوں کا محرک حقیقی اخلاص اور حقیقی جوش ہوتا تو چاہئے تھا کہ وہ اپنی قربانیوں میں بڑھتے چلے جاتے اور سی واعظ اور تے اور کسی واعظ اور کسی یاد دلانے والے کی ضرورت محسوس نہ کرتے کیونکہ حقیقی محبت جوش دلانے سے تعلق نہیں رکھتی اور نہ وہ عارضی ہوتی ہے بلکہ حقیقی محبت استقلال سے تعلق رکھتی ہے۔ تم اپنے بچہ سے محبت کرتے ہو مگر کیا تم بچوں سے محبت کرنے کے لئے کسی کے