خطبات محمود (جلد 19) — Page 734
خطبات محمود ۷۳۴ ۳۴ سال ۱۹۳۸ ء اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے آئندہ نسلوں کی اصلاح نہایت ضروری ہے فرموده ۲۸ را کتوبر ۱۹۳۸ ء بمقام دہلی ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - وو ہر ایک قوم کے کچھ آداب ہوتے ہیں جن کو اگر وہ ملحوظ نہ رکھے تو اپنے ماحول کو کبھی درست نہیں کر سکتی ۔ میں آج کا مضمون بیان کرنے سے قبل یہ بتانا چاہتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مساجد میں ایسے مواقع پر جب کہ خطبہ ہو رہا ہو یا کوئی تقریر کی جارہی ہو چھوٹے بچوں کو پیچھے بٹھانے کا ارشاد فرمایا ہے تا کہ ان کے شوروغل سے وہ مقصد ضائع نہ ہو جائے جس کو حاصل کرنے کے لئے لوگ جمع ہوتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہماری عبادتیں میلہ نہیں ہیں اور نہ ان ن کی یہ غرض ہے کہ محض ان سے وقتی سرور حاصل کیا جائے ۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں عُرسوں نے لوگوں کو یہ عادت ڈال دی ہے کہ ایسے موقعوں کو کھیل اور تماشہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے نہ کہ کسی سنجیدگی کی نظر سے اور جب بچپن سے ہی ان اجتماعات کے متعلق یہ خیالات دلوں میں راسخ ہو جائیں کہ وہ تماشہ ہیں تو پھر ایسے موقعوں سے سنجیدگی اور پوری توجہ کے ساتھ کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب ایسی مجالس ہوں تو بچے پیچھے رکھے جائیں کیونکہ اگر وہ لوگ جن کے مشوروں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے