خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 729 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 729

خطبات محمود ۷۲۹ سال ۱۹۳۸ ء تو خاص انعام دیا جاتا ہے اور یہ بھی اسلامی اصول کے مطابق ہے کیونکہ اسلام رہبانیت کو دور کرنے کا حکم دیتا ہے پھر اس نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ عیسائی مذہب نے ہم کو کمزور کر دیا ہے ۔ یہ مذہب دنیا کی نجات کا موجب نہیں ہو سکتا اور اس لئے ہم اسے مٹائیں گے چنانچہ جرمنی میں عیسائیت پر سختیاں کی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پوپ ہمیشہ فیو ہرر کے خلاف اعلان کرتا رہتا ہے، تو اسلام کی کئی باتیں اس کے اندر پائی جاتی ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں یہودیوں نے جو جرمنی کو تباہ کیا تھا اس وعدہ پر کہ انہیں فلسطین میں آباد ہونے کا موقع مل جائے گا اللہ تعالیٰ نے اس کا زبر دست بدلہ لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو جرمنی سے نکلوایا اور جرمن قوم کو پھر ایک زبر دست سلطنت عطا کر دی ۔ فیو ہرر کی تحریک کو کئی رنگ میں اسلامی تعلیم کے ساتھ تعلق تھا اور اس نے جو کام کیا ہے وہ اسلام کی تعلیم کو دنیا کے زیادہ قریب کرنے کا موجب ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اسے طاقت دی۔ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں دجال آپ ہی آپ گھلتا جائے گا اور اس کا یہی مطلب ہے کہ عیسائیت سے تعلق رکھنے والوں کے دلوں سے اس کی عظمت اُٹھ جائے گی ۔ یہ ساری علامتیں وہی پیشگوئیاں ہیں جو احادیث میں موجود ہیں اور پوری ہورہی ہیں ۔ فلسطین میں یہودیوں کو جگہ ملنا بھی حدیث کی پیشگوئی کے عین مطابق ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دجال کے ساتھ یہودی پھر فلسطین میں داخل ہوں گے۔ اب دیکھ لو یہودی داخل ہو رہے ہیں یا نہیں ، پھر دیکھ لوکن کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں ، صاف ظاہر ہے کہ عیسائی حکومتوں کے ساتھ ، تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کے دجال کے ساتھ فلسطین میں داخلہ کی پیشگوئی صاف الفاظ میں فرمادی تھی ۔ اب میں وہ اصل مضمون بیان کرتا ہوں جس کی طرف آج کے خطبہ میں توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ ۱۹۲۴ ء میں میں نے جو کتاب احمدیت یعنی حقیقی اسلام لکھی تھی اس میں میں نے بالوضاحت بتایا تھا کہ لیگ آف نیشنز کا قیام غلط اصول پر ہے ۔ قرآن کریم نے جو لیگ پیش کی ہے یہ لیگ اس کے خلاف بنائی جا رہی ہے اور جب تک اس میں اصلاح کر کے قرآن کریم کی بتائی ہوئی لیگ قائم نہیں ہو گی دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ قرآن کریم نے لیگ کے لئے جو اصول رکھے ہیں ان میں سے ایک اہم اصول یہ ہے کہ جب کوئی ظالم ظلم کرے تو اس کا ہاتھ روکو، ب کوئی ظالم ظلم کرتے تو اس کا ہاتھ روکو،