خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 554 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 554

خطبات محمود ۵۵۴ سال ۱۹۳۸ ء اَمْرِی إِلَی اللہ کے الفاظ میں یہ بھی بتا دیا کہ جس وقت یہ اعتراض ہوں گے اُس وقت میں دنیا میں نہیں ہوں گا مگر چونکہ میرا خدا زندہ خدا ہے اس لئے میں اپنا معاملہ اُس کے سپرد کرتا ہوں ۔ ☆ میں نہ ہو ا تو کیا ہو ا وہ تو ہوگا ۔ * وو یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ کی لکھی ہوئی کاپی ہے جو کل پہلی دفعہ مجھے دیکھنے کا موقع ملا ۔ اب تک میں سمجھتا تھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کا حافظ ہوں اور آپ کا کوئی بھی ایسا الہام یا ایسا رویا نہیں جو میری نظر سے نہ گزرا ہو مگر کل اتفاقاً بعض کا غذات کی تلاش کرتے ہوئے مجھے پہلی دفعہ یہ کاپی ملی اور مجھ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس نئی پیشگوئی کا انکشاف ہوا۔ پھر ایک اور لطیفہ ہے جو ابھی خدا تعالیٰ نے میرے ذہن میں ڈالا ہے اور یہ کہ وہ یہ کاپی اسی سبز کاغذ کی بنی ہوئی ہے جس سبز کاغذ پر حضرت مسیح موعود السلام نے سبز اشتہار شائع فرمایا تھا معلوم ہوتا ہے اس زمانہ کے بعض بچے ہوئے کاغذ آپ کے پاس موجود تھے اور انہی سبز کاغذوں کی آپ نے یہ کا پی بنا کر اس پر اپنے الہامات اور رو یا وکشوف درج کر دیئے۔ پس دشمن جو چاہے اعتراض کرے ہمیں اس کا اعتراض کرنا بر انہیں لگتا۔ ہمیں افسوس آتا ہے تو اس بات پر کہ وہ ظاہر کچھ کرتے ہیں اور ان کا باطن کچھ اور ہے۔ وہ ظاہر یہ کرتے ہیں کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غلام ہیں مگر کام وہ کرتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑوں کو آگ لگانے والا ہے مگر وہ یاد رکھیں نہ پہلے کوئی دشمن اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوا اور نہ وہ کامیاب ہوں گے ۔ آگیں بجھائی جائیں گی اور صرف داغ باقی رہ جائیں گے مگر وہ داغ انہی منافقین کا وجود ہو گا ۔“ الفضل ۳۱ اگست ۱۹۳۸ء ) 66 اس خطبہ کے بعد اسی منافق کا ایک اور خط ملا اس میں اس نے سخت واویلا کیا ہے کہ مجھ پر بدظنی کی گئی ہے اور مجھے منافق قرار دیا گیا ہے اور پھر لکھا ہے کہ اس خواب کی تعبیر یہ بھی تو ہو سکتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چونکہ تمہاری آگ بجھائی اور یہ فعل خدا کو پسند نہ آیا اس لئے ان کے کپڑوں کو آگ لگ گئی کیونکہ کیونکہ انہوں نے تمہاری رعایت کی اور اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا اس تعبیر سے اس شخص کو حضرت مسیح ، علیہ السلام سے جو عقیدت ہے ، اس ہے، اس کی وضاحت ہو۔ ہو جاتی ہے اور اب مجھے اور کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مصری پارٹی کا شخص ہے اور اندرونی طور پر پیغامی ہو چکا ہے۔ موعود