خطبات محمود (جلد 19) — Page 457
خطبات محمود ۴۵۷ سال ۱۹۳۸ ء اور اس پر جب کبھی بھی کوئی مصیبت آنے لگتی ہے اللہ تعالیٰ اُسے قبل از وقت خبر دے دیتا ہے اور اُس کی تائید میں اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے رہتے ہیں ۔ پس ہمارے سیکرٹری اگر اخلاص اور مذہبی جنون سے کام کریں تو یہی معہدے انکو ولی اللہ بنا سکتے ہیں اور ان پر رؤیا وکشوف کے دروازے کھل سکتے ہیں لیکن اگر وہ صرف دفتری طور پر کام کریں جوش اور جنون سے نہیں تو اللہ تعالیٰ کا سلوک بھی ان کے ساتھ ویسا ہی ہوگا ۔ اگر وہ سمجھیں کہ سلسلہ کی ذمہ داری ہم پر ہے اور محنت سے کام کریں تو یقیناً یہی کام ان کے لئے بڑا مجاہدہ بن سکتا ہے اور اسی کے نتیجہ میں وہ اللہ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں۔ مجاہدات بھی ہر زمانہ کے لئے علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں ۔ اس زمانہ میں تبلیغ اور نظام جماعت کی تکمیل کے مجاہدے زیادہ مقبول ہیں اور اگر ہمارے سیکرٹری تندہی سے کام کریں تو اسی میں وہ خدا تعالیٰ کے قرب حاصل کر سکتے ہیں ۔ اب کہ وقت بہت ہی کم رہ گیا ہے۔ میں ایک بار پھر توجہ دلاتا ہوں کہ عہد یدار ستیاں چھوڑ کر کام کریں اور نہ صرف مالی مطالبات پورے کرائیں بلکہ دوسرے بھی ۔اس میں شک نہیں کہ ان تین سالوں کے اندر قربانیوں کا بوجھ جماعت پر بڑھا ہے مگر کون کہہ سکتا ہے کہ ان کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی زیادہ فضل نہیں آنے والا ۔ (الفضل ۲۸ جولائی ۱۹۳۸ء ) ا بخارى كتاب الاذان باب الاذان للمسافرين (الخ) مانچو کو (MANCHUKU) سابق مملکت جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد چین کو واپس دے دی گئی ۔ سے ٹرانس جارڈ ینیا TRANSJORDANIA) موجودہ اُردن کا قدیم نام