خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 71

خطبات محمود V سال ۱۹۳۷ء سلسلہ احمدیہ میں نظام خلافت خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ہے تئیس سالہ واقعات کی شہادت فرموده ۲۶ مارچ ۱۹۳۷ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- آج سے ۲۳ سال قبل اس مقام پر اسی مسجد میں ہمارے سامنے ایک ایسا سوال پیش ہو ا تھا جو ہماری جماعت کیلئے زندگی اور موت کا سوال تھا۔ تاریخ آج کی نہ تھی لیکن مہینہ یہی تھا جبکہ جماعت کے مختلف نمائندوں اور احباب کے سامنے یہ سوال اُٹھایا گیا تھا کہ آیا ہماری جماعت کا نظام اسلامی طریق کے مطابق خلافت کے ماتحت ہوگا یا مغربی طریق پر ایک انجمن کے ماتحت ۔ میری عمر اس وقت پچیس سال دو ماہ تھی ۔ دُنیوی تجربہ کے لحاظ سے میں کوئی کام ایسا پیش نہیں اور جاسکے دنیاکے کر سکتا تھا اور نہیں کرسکتا کہ جس کی بناء پر یہ کہا جا سکے کہ مجھے دنیا کے کاموں کا کوئی تجربہ حاصل تھا۔ سلسلہ یہ کہاجاسکے کہ کے کے تمام کام ایک ایسی جماعت کے سپرد تھے جو اُس وقت نظام خلافت کی شدید مخالف تھی اور اس کا دعوی تھا کہ نظام جماعت ایک انجمن کے ماتحت چاہئے جس کے پریزیڈنٹ کو کسی قدراختیارات تو دے دیئے جائیں لیکن وہ کثرت رائے کا پابند ہو اور خلافت کا نظام چونکہ اس زمانہ کے طریق اور اس زمانہ کی رو کے خلاف ہے اور اس نظام میں بہت سے نقائص ہیں اس لئے اسے اختیار نہیں کرنا چاہئے ۔ حضرت خلیفہ اول کی بیعت ایک پریشانی ، گھبراہٹ اور صدمہ کے ماتحت ہوئی تھی اور ضروری نہیں کہ جماعت پھر