خطبات محمود (جلد 18) — Page 60
خطبات محمود ۶۰ سال ۱۹۳۷ء زینت محل بیگم: (۱۸۱۷ ء - ۱۸۸۶ء ) صمصام الدولہ نواب احمد قلی خان بہادر کی صاحبزادی جس سے مغلوں کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ثانی نے مسند نشینی کے بعد شادی کی اسی کا بیٹا جواں بخت تھا بیگم کی کوشش تھی کہ جواں بخت ولی عہد قرار پائے مگر انگریزوں نے ایسا نہ ہونے دیا۔ بیگم بہادر شاہ کی رنگون جلا وطنی کے ساتھ زینت محل بیگم بھی جلا وطن ہوئیں بادشاہ کی وفات سے ۲۴ سال بعد وہیں وفات ہوئی اور بادشاہ کے پہلو میں تدفین ہوئی ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۷۱۶ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ ء ) بہادر شاہ ظفر : ( ۱۷۷۵ء ۔ نومبر ۱۸۶۲ء) ابوظفر سراج الدین محمد بہادر شاہ تخلص ظفر تھا۔ دلی کے آخری مغل تاجدار سال جلوس ۱۸۳۷ء ۔ تحریک آزادی ۱۸۵۷ء میں ماخوذ ہوئے اور جلا وطن کر کے رنگون بھیج دیئے گئے ۔ قید میں ان سے بہت نامناسب سلوک ہوا۔ رنگون میں ہی انتقال ہوا۔ زمانہ ولی عہدی سے شعر گوئی کا شوق تھا۔ پہلے ذوق سے اور اس کے بعد غالب سے تلمذ رہا۔ ان کی تصانیف چاردیوان ، شرح گلستان سعدی اور رسالہ سراج المعرفت ہیں ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۹۴۵ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ ء ) ه مریم: ۷۲