خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 66

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۵۷ لد سال ۱۹۳۶ء اگر دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کرنا چاہتے ہو تو خلیفہ وقت کی اسی طرح کامل اطاعت کرو جس طرح دماغ کی تمام اعضاء کرتے ہیں فرموده ۲۴ جنوری ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ نے تحریک جدید میں سے ایک جزو اپنے ہاتھ سے کام کرنا ہے۔ میں ان خطبات میں جو اس سال کی تحریک جدید کے متعلق دے چکا ہوں غالباً اس کا ذکر کئی موقعوں پر کر چکا ہوں مگر پھر بھی میں جدید کے دے ہوں نالبا کا ذکرکئی پرکر دیا مگر بھی میں سمجھتا ہوں ابھی یہ مضمون یہ مضمون بہت کچھ وضاحت اور تحریک کا مستحق ہے۔ سال ہو گیا جب سے میں نے یہ تحریک کی ہے بلکہ سال کیا اب تو چودہ مہینے ہونے لگے ہیں لیکن باوجود اس کے کہ میری اس تحریک پر چودہ مہینے گزر چکے ہیں اور باوجود اس کے کہ میں نے کہا تھا اس کی مثال قائم کرنے کیلئے تمام چھوٹے بڑے افراد کو اجتماعی طور پر اپنے ہاتھ سے کام کرنے چاہئیں تا دوستوں کیلئے محرک اور نمونہ ہو، صدرانجمن احمد یہ نے اس قسم کا کوئی کام نہیں کیا حالانکہ کام کرنے کے کئی مواقع بہم پہنچتے رہے ہیں۔ دنیا میں ہر کام نمونہ چاہتا ہے کہنے والا اگر منہ سے ایک بات کہہ دیتا ہے لیکن عمل اس کے خلاف ہوتا ہے تو طبائع پر اچھا اثر نہیں پڑتا اور دنیا میں کام اتنی انواع کے ہوا کرتے ہیں کہ ان میں سے بہت سے کام دوسرا شخص نہیں دیکھ سکتا۔ مثلاً ہاتھ سے کام کرنا ہے اس میں تحریر بھی شامل