خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 659 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 659

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۶۵۰ سال ۱۹۳۶ء لگاتا رہتا ہے اس وجہ سے سادہ لوح مؤمن ہمیشہ ہی منافق کی چالا کی اور ہوشیاری کا شکار رہتے ہیں ۔ منافق جس سے ملتا ہے پہلے اس کی نسبت تاڑتا ہے کہ یہ کس خیال کا آدمی ہے اور پھر اس سے بات کرتا ہے۔ بعض منافقین کے متعلق ان کے دوستوں نے بتایا کہ ہم پندرہ میں سال سے ان سے تعلقات رکھتے تھے مگر ان کی منافقت کا ہمیں کوئی علم نہیں ہوا اور جب ہمیں معلوم ہوا کہ انہوں نے بعض دوسرے لوگوں سے منافقانہ باتیں کیں تو ہم حیران رہ گئے ۔ منافق بھی سوچ بچار کر کے دوستانے کرتا ہے بعض دفعہ وہ ایک مخلص انسان سے اس لئے دوستانہ لگا لیتا ہے کہ وہ ہمیشہ میری براءت کا گواہ رہے گا اور اس کی دوستی اور ضرورت کے موقع پر اس کی شہادت کی وجہ سے لوگ مجھ پر شک نہیں کر سکیں گے اور خیال کریں گے کہ اتنے مخلص آدمی سے تعلق رکھنے والا منافق نہیں ہو سکتا اور اگر کسی شخص نے میری منافقت کا بھانڈا پھوڑ دیا تو میں جھٹ اس مخلص کی شہادت پیش کروں گا کہ یہ شخص میرا اتنے سال سے دوس سے دوست ہے اس سے میرے خیالات پوچھو اور وہ جھٹ اپنی مؤمنانہ سادگی سے کود کر آگے آجائے گا اور بڑے جوش سے میرے مخلص ہونے کی گواہی دے گا۔ ایسے آدمیوں کو چھوڑ کر وہ دوسرے لوگوں سے ان کے خیالات کے مطابق منافقانہ گفتگو کرتے ہیں ۔ مثلاً ایک منافق کو اگر ایک دوسرے شخص کی نسبت جو ہو تو مخلص لیکن کمزوری کی وجہ سے منافق کا اثر قبول کرنے کیلئے تیار ہو یہ معلوم ہو کہ اُسے نظام سلسلہ سے کوئی شکوہ ہے لیکن ساتھ ہی وہ خلیفہ سے اخلاص رکھتا ہے تو وہ جھٹ اُسے جا کر ملے گا اور یوں بات شروع کرے گا کہ کیا کیا جائے خلیفہ تک تو کوئی بات پہنچنے ہی نہیں دیتا اگر ان تک بات پہنچے تو وہ ایک منٹ میں انصاف کر دیں مگر مشکل تو یہ ہے کہ ان تک بات پہنچتی ہی نہیں اور یہ درمیانی افسر غریبوں پر ظلم کرتے چلے جاتے ہیں ۔ سننے والا چونکہ نظام سلسلہ سے ٹھو کر کھائے ہوئے ہوتا ہے اور اُس کی امید میں خلافت کے وجود سے وابستہ ہو رہی ہوتی ہیں وہ اس کلام میں نظام پر حملہ اس قدر محسوس نہیں کرتا جس قدر خلافت سے عقیدت کا اظہا را سے نظر آتا ہے اور چونکہ وہ خود بھی اُس وقت اسی رائے کا ہوتا ہے وہ اس منافق کو عقلمند مخلص سمجھتے ہوئے اُس کی محبت کو اختیار کر لیتا ہے یہاں تک کہ کچھ دنوں میں نفاق ، کا زہر اُس کے ایمان کے تریاق کو بھی ضائع کر دیتا ہے اور یہ کمزور مخلص ایک دن اپنے آپ کو