خطبات محمود (جلد 17) — Page 602
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۵۹۳ (۳۵ سال ۱۹۳۶ء جذبات کے اظہار کا صحیح طریق تحریک جدید کے مطالبات کے مطابق قربانی کرنا ہے (فرموده ۲۵ ستمبر ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- آج میں بعض ضروری امور کے متعلق خطبہ کہنا چاہتا ہوں بشرطیکہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آواز میرا ساتھ دے۔ سب سے پہلے تو میں اس واقعہ کو لیتا ہوں جس کے متعلق دوستوں کی طرف سے کثرت کے ساتھ خطوط آ رہے ہیں ۔ یعنی ۱۷ تاریخ کا واقعہ جبکہ ناصر احمد کو چھوڑ کر میں سٹیشن پر سے واپس آ رہا تھا اُس وقت موٹر پر کسی شخص نے کوئی چیز پھینکی۔ اس واقعہ کے متعلق قدرتی ہیں۔ یعنی ۱۷ تاریخ کا واقعہ کو چھوڑ کر طور پر دوستوں میں جوش پیدا ہوا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج تک متواتر خطوط ہندوستان کے تمام اطراف سے آرہے ہیں اور بعض جگہ سے تار بھی آئی ہے اور کئی دوستوں نے یہ اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے کام کاج چھوڑ کر بھی یہاں قادیان آنے کیلئے تیار ہیں ۔ پھر کئی دوستوں نے گورنمنٹ پر اظہار ناراضگی کیا ہے اور کئی نے قادیان کے دوستوں پر اظہار ناراضگی کیا ہے کہ آخر جب ایک گلی کے مخدوش ہونے کا انہیں علم ہے تو وہ کیوں اس جگہ پہرہ کا انتظام نہیں کرتے ۔ اسی طرح کسی نے احرار کے خلاف جذبات کا اظہار کیا ہے اور کسی نے مقامی حکام کو مطعون کیا ہے ۔ یہ چٹھیاں صرف احمدیوں کی طرف سے ہی نہیں بلکہ کئی غیر احمدیوں کی طرف سے ہیں اور کئی ہندوؤں کی طرف سے